Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی!غیر حقیقت پسندانہ خواب مت دیکھئے ! خوش رہیں گے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

یہ ایک حقیقت ہے کہ خوشگوار زندگی برسوں کی محنت اور لگن کا ثمر ہوتی ہے لیکن بہت سے شادی شدہ جوڑے ہتھیلی پر سرسوں جمانا چاہتے ہیں۔ ازدواجی امور کے ممتا ز ماہرین نے اپنے مشاہدے ، تجربے اور علم کی بنا پر دعوی کیا ہے کہ خوشگوار اور مثالی ازدواجی زندگی گزارنے کے دس راز ہیں ، جس کی تفصیل انہوں نے کچھ یوں بیان کی ہے ۔
ازدواجی زندگی کبھی جامدو ساکن نہیں ہوتی:ایک عام خیال یہ ہے کہ جولوگ خوش قسمت ہیں ، ان کو اچھے جیون ساتھی مل جاتے ہیں اور جن کے مقدر خراب ہوں ‘ ان کو برے ساتھی سے پالا پڑتا ہے ۔ جبکہ سچائی اس تاثر سے بالکل مختلف ہے۔ ہمیں محبت کے ثمرات کو برقرار رکھنا ہو تو پھر ہم کو بھی ہاتھ پاؤں مارنے پڑیں گے۔اس سلسلے میں پہلی بات میں ہے کہ ہمیں اپنے ساتھی کو سمجھنے، اس کی عادتیں، امنگیں اور خواہشیںجاننے پر گہری توجہ دینی پڑے گی ۔کسی بھی اچھے تعلق کا دار و مدار اس بات پر ہوتا ہے کہ اچھے اوربرے وقتوں میں دو افراد ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں۔ازدواجی زندگی کبھی جامد وساکن نہیں ہوتی ۔ وہ یاتو پھل پھول رہی ہوتی ہے یا پھر بگڑ رہی ہوتی ہے۔
ایک ہو کر مسائل کا حل تلاش کریں:اکثر اوقات ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شادی ہمیں دوسرے فردکواپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا لائسنس دے دیتی ہے۔ یوں ہم اپنے ساتھی کی اصلاح پر جت جاتے ہیں ۔ چاہے اس عمل میں وہ خوبیاں بھی تباہ ہو جائیں جن کی وجہ سے وہ ہمیں اچھا لگتا ہے۔ یہ طریقہ کار ہی غلط ہے۔ جب آپ دوسرے کی اصلاح کرنا چاہیں اور بظاہروہ آپ کے مطالبے پورے کرنے لگے تو بھی دل کی گہرائیوں میں وہ اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت ضرور کرےگا۔ اگر زندگی کو نا قابل برداشت بنانے والے مسائل پیدا ہو جائیں تو دوسرے پر اپنی مرضی مسلط کر نے کے بجائے مل کر بیٹھیں‘ایک ہوکر مسائل کا حل تلاش کیجئے ۔ مگر کبھی بھی نہ بھولیے کہ ہرشخص میں کوئی نہ کوئی خامی ضرورہوتی ہے۔ ہم فرشتے نہیں ہیں ۔ خوشگوار زندگی صرف ان جوڑوں کو نصیب ہوتی ہے جو جانتے ہیں کہ شادی کامطلب ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کو قبول کرناہے۔ شادی خود بخو د انسان کو تبدیل کرتی چلی جاتی ہے۔
خامیوں کی تلافی:شادی کے فوائد کا اس قدر چرچا کیا جا تا ہے کہ لوگ اس کو بچپن یا پرانی محبتوں کے دیئے ہوئے تمام زخموں کا مرہم سمجھنے لگتےہیں۔ لیکن شادی ذاتی مسائل کا حل نہیں ہے۔ میاں بیوی کاتعلق چاہے جتنا بھی گہرا ہو، وہ دونوں اپنی ذات میں الگ الگ فرد ہی رہتے ہیں ۔ شادی کا مطلب تو بس یہ ہے کہ دوافراد ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زندگی کا سفر طے کرنے کا پیمان باندھتے ہیں۔ جب ہم یہ توقع کرنے لگیں کہ جیون ساتھی ہماری انا کی تسکین کرے اور ہماری خامیوں کی تلافی کرے توپھر نا کامی کا منہ ہی دیکھنا پڑے گا۔ اس رویے کی وجہ سےہمارے ساتھی کے دل میں صرف تلخیاں ہی پیدا ہوں گی ۔
منفی احساسات کو غالب نہ آنے دیں :کم و بیش تمام شادی شدہ جوڑوں کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ خدشہ موجود ہوتا ہے کہ ان کا تعلق کسی روز جمود کا شکار ہو کر ٹوٹ جائے گا‘ مگر وہ غلطی پر ہیں۔ شادی شاذو نادر ہی ختم ہوتی ہے‘ ہاں یہ ضرور ہے کہ دوسرے کے جذبے اور ضرورتیں انسان پر حاوی ہو جاتے ہیں اور آپس کی محبت دب جاتی ہے، گھریلو معاملات میں ناگواری پیدا ہونے لگے تو میاں بیوی کو مل کر اپنے رشتے کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ جو جوڑے پائیدار ازدواجی زندگی بنا لیتے ہیں وہ زندگی میں آنے والے بحرانوں کا زیادہ ہمت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔جب کبھی آپ کی ازدواجی زندگی میں تلاطم برپا ہو تو طوفانی لہروں پر سوار ہونے کی بجائے چند لمحوں کے لئےرک جائیے اور یاد کیجئے کہ تعلق کے آغاز پر اپنے جیون ساتھی کے بارے میں آپ کے احساسات کیا تھے، اس طرح وقتی منفی احساسات پر بھولی ہوئی محبت کو غالب آنے کا موقع مل جائے گا۔
غیر حقیقت پسندانہ خواب مت دیکھئے :شادی کے حوالے سے دیکھے گئے خوابوں میں سے ایک یہ ہے کہ جیون ساتھی خود کو ہماری امنگوں اور تمنائوں کے مطابق ڈھال لے ‘ جب ایسا نہیں ہوتا تو پھر لوگ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں ، کبھی کبھی تو احساس ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ فریب کیا گیا ہے ، اصل میں یہ توقع ہی غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ ہمارا ساتھی ہمارے ذہن و دل کی گہرائیوں میں پلنے والی آرزوئوں کو خودبخود جان لے گا اور پھر ان کی تکمیل کے لئےسرگرم ہو جائے گا۔جب میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنی ضرورتیں اور امنگیں بتاتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو سمجھنے لگتے ہیں ، اشاروں کنایوں سے ان کا اظہار کرتے رہیے، تب ہی آپ کا ساتھی ان کو جان سکے گا۔
بہترین تعلقات تغیر پذیر رہتے ہیں:اکثر لوگوں نے سوچے سمجھے بغیر یہ بات پلے باندھ رکھی ہے کہ ٹھوس تعلق جامد ہو تا ہے ، وہ ہمیشہ ایک سا رہتا ہے ، اس میں کوئی تبدیلی کوئی اتار چڑھائو نہیں آتا ، یہ سچ نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح انسان میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح ازدواجی زندگی بھی مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ جو میاں بیوی اس حقیقت سے نظریں چراتے ہیں اور اس خوف سے تبدیلیوں کی پر زور مزاحمت کرتے ہیں کہ تبدیلیاں ان کی زندگی تباہ کر دیں گی ، ان کی زندگی واقعی مسائل میں الجھ جاتی ہے۔ پائیدار اور خوشگوار ازدواجی زندگی صرف ان جوڑوں کو نصیب ہوتی ہے جو اپنے آپ میں لچک پیدا کرتے ہیں‘ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ یہی اعتماد اور یہی احترام ان کو نئے حقائق قبول کرنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے۔بے ساختہ خلوص محبت کا راز ہے۔ شادی تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنی ضرورتیں روک کر اپنے ساتھی کی ضرورتیں پوری کریں کیونکہ جب آپ کسی کو کچھ دیتے ہیں تو وہ بھی آپ کا دامن بھرنے پر آمادہ ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 159 reviews.