محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ قبل آپ نے روحانی محفل میںتین مرتبہ سورئہ قدر اورتین مرتبہ سورئہ کوثر پڑھنے کے کمالات بیان فرمائے تھے کہ بیماریوں‘ مسائل اور پریشانیوں سے نجات کے لئے ان سورتوں کا پڑھنا بہت مجرب ہے۔میں نے اس عمل کو بارہا بہت سے کاموں کے لئے آزمایا ہے‘ اللہ کا شکر ہے اس عمل سے غیبی مدد نصیب ہوتی ہے اور مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔اس عمل سے مجھے اتنا اُنس ہو گیا ہے کہ اب ہر نماز کے بعد اول و آخر درود پاک کے ساتھ تین ‘ تین مرتبہ یہ سورتیں پڑھ لیتا ہوں جس کی بہت خیریں اور برکتیں مل رہی ہیں۔میں پیشے کے لحاظ سے ایک مزدور ہوں اور پورا دن مزدوری کرتا ہوں۔ پہلے تو گھر میں اس قدر خراب حالات تھے کہ کبھی بچے پیٹ بھر کے کھانا کھاتے تو والدین کے لئے نہ بچتا جس سے وہ ناراض ہو جاتے ۔سارا دن کام کرنے کے باوجود بھی گھر کا راشن پورا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن جب سے ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورئہ قدر اورتین مرتبہ سورئہ کوثر پڑھنا شروع کی ہیں الحمدللہ انوکھی برکت نصیب ہوئی ہے۔ رزق میں بے بہا برکت نصیب ہوئی ہے‘ ان سورتوں کی وجہ سے بیوی بچے بھی خوش ہیں اور ماں باپ بھی راضی ہو گئے ہیں۔میراکام اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا لیکن اللہ کی خیروبرکت سے اب اہل و عیال بہت خوشحال زند گی گزار رہے ہیں۔اس کے علاوہ کسی کام میں رکاوٹ یا کوئی بھی پریشانی ہو تو اول و آخر تین بار درود ابراہیمی اور تین تین مرتبہ یہ سورتیں پڑھنے سے تمام مشکلات ختم ہوجاتی ہیں۔رکاوٹیں ختم اور ہر کام آسانی سے پایا تکمیل تک پہنچ جاتا ہے۔ رزق میں وسعت ‘ مشکلات کے اور خیروبرکت کے لیے یہ عمل لاجواب ہے۔جب بھی کوئی کام جو مشکل یا ناممکن نظر آرہا ہو تواس عمل سے وہ مشکل فوراً حل ہوجاتی ہے۔ یہ میر ا آزمودہ عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں