محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا بیٹا 20 سال سے لندن میں مقیم ہے۔ آج کل اپنی ازدواجی زندگی کی الجھنوں سے سخت پریشان ہے۔ بچے جو کہ ان جوان ہو چکے ہیں ان پر مغربی تہذیب کا بہت اثر ہے۔ وہ اپنے والد کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور بیوی بھی شوہر کا ادب نہیں کرتی، بات بات پر جھگڑا شروع کر دیتی ہے جس کی وجہ سے میرا بیٹا بہت زیادہ پریشان رہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پریشانی کی وجہ سےاکثر میرا سر جکڑا رہتا ہے۔ آپ اس کے لئے خاص دعا کردیں اور ان مسائل کے حل کے لئے وظیفہ عنایت فرما دیجئے۔(سرمداسلم، لاہور)
جواب:جس شخص کے دل میں اپنی محبت ڈالنی ہو یا جس خاندان میں نااتفاقی ہو‘گھریلو جھگڑے اور آپس کی ناچاقیاں عروج پر ہوں‘ ان میں اتفاق پیدا کرنے کے لئے کچھ عرصہ سورہ انفال کی آیت نمبر 63 وَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ-لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّآ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْ-اِنَّهٗ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌoکو روزانہ گیارہ دفعہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے باہمی اتفاق ویگانگت اور محبت پیدا ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں