محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا بیٹا 20 سال سے لندن میں مقیم ہے۔ آج کل اپنی ازدواجی زندگی کی الجھنوں سے سخت پریشان ہے۔ بیوی اور بچے جو کہ بڑے ہو چکے ہیں ان پر مغربی تہذیب کا بہت اثر ہے۔ وہ اپنے والد کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور بیوی بھی شوہر کا ادب نہیں کرتی، جس کی وجہ سے بیٹا بہت زیادہ پریشان رہتا ہے۔ اکثر کہتا ہے میرا سر جکڑا رہتا ہے۔ آپ اس کے لئے خاص دعا کردیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے وظیفہ عنایت فرما دیجئے۔(سرمداسلم، لاہور)
جواب:جس شخص کے دل میں اپنی محبت ڈالنی ہو یا جس خاندان میں نااتفاقی ہو‘ ان میں اتفاق پیدا کرنے کیلئے سورہ انفال کی آیت نمبر 63 کو روزانہ گیارہ دفعہ پڑھیں۔ انشاء اللہ باہمی اتفاق ویگانگت پیدا ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں