Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرخ مرچ کے عمل سے گالی‘ بد زبانی اور غصہ پر بندش!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے بھائی بہت زیادہ بدزبان اور بدتمیز ہیں ‘ والدین بوڑھے ہو چکے ہیں‘اگر والدین کسی بات پر سمجھانے کی کوشش کریں تو وہ بدکلامی کرتے ہیں اور لڑنا شروع کر دیتے ہیں‘ گھر خرچ وغیرہ بھی نہیں دیتے۔بہنوں کی بھی بالکل عزت نہیں کرتے‘بات بات پر بے عزت کرتے ہیں۔والد بڑھاپے میں نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔ بھائی کے اس رویہ کی وجہ سے ہم پریشان ہیں ‘ والدہ شوگر کی مریضہ بن چکی ہیں۔براہ مہربانی بھائیوں کی بد کلامی ‘ بدتمیزی اور غصے پر بندش لگا دیں۔(س‘کراچی)
عملـ: چار عدد ثابت سرخ مرچ لیں اور ان پر اول و آخر ایک بار درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَایَتَکَلَّمُوْن o پڑھیں‘ اس دوران بھائیوں کی بدکلامی‘ بدتمیزی اور جن برے افعال پر بندش لگانا چاہتی ہیں ان کا تصور کر لیں‘یہ عمل روزانہ کریں‘ہر بدھ والے دن مقصد کا تصور کرتے ہوئےایک مرچ کو آگ پر جلادیں۔یعنی چار ہفتوں میں چار مرچیں جلانی ہیں۔چار ہفتوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد پچاس روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیںاور اس عمل کا ثواب حضرت ابو ایوب انصاریؓ کی روح مبارک ہدیہ کر دیں‘ یہ عمل ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔ اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیں مگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 137 reviews.