محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ آپ کواور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر دے‘ آمین۔ تسبیح خانہ آج پورے عالم کیلئے خیروبرکت ، شفاء اور تربیت کا انوکھا نظام بالکل مفت فراہم کر رہا ہے۔اللہ ہم سب کو قدردانی عطا فرمائے۔آمین!
میرا پیدائشی مسئلہ تھا کہ مثانہ بڑا کمزورتھا، ہمیشہ قبض رہتی اور پانچویں کلاس تک تو خود بستر پر پیشاب نکل جاتا تھا اورجب بالغ ہوا توادویات کھانے سے پیشاب کا مسئلہ حل تو ہو گیا مگر دوسرے طبی مسائل جنم لینے لگے‘ میرا جسم پھول گیا ‘ پھر وہ ٹھیک ہوا تومعدے اور جگر کا شدید مسئلہ بن گیا۔ میں پوشیدہ امراض کا شکار ہو گیا‘رات سوتے وقت بہت پریشانی ہوتی ‘ اکثر غسل کی حاجت ہو جاتی۔ میں بڑا پریشان تھا، نہ میرے اندر جسمانی طاقت بچی تھی اور نہ ہی ذہنی صلاحیتں ، کوئی کام نہ ہوتا تھا اور نہ ہی کسی کام میں دل لگتا تھا۔ جلدی سانس چڑھ جاتا تھا‘ ذہن ساتھ نہیں دیتا تھا۔ پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ بہت پڑھنے کے بعد تھوڑی چیز یاد ہوتی تھی‘اکثر ناپاکی سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔
اپنے ان مسائل کی وجہ سے گزشتہ رمضان تسبیح خانہ میں آیا‘یہاں سحری و افطاری میں بہترین دیسی گندم کی روٹی ملتی اور سالن بھی لذیذ ہوتا‘شروع شروع میں موشن لگ گئے مگر مجھے یقین تھا کہ بیماری جسم سے باہر نکل رہی ہے۔اس دوران بھی پوشیدہ امراض کی وجہ سے بہت پریشانی ہوئی دل چاہتا تھا کہ رمضان نہ گزاروں اور گھر بھاگ جائوں، کئی دفعہ دل میں آئی کیونکہ جسم میں جان نہیں ہوتی تھی۔ بار بار کپڑے دھونا اورنہانا اس سے بہت پریشانی ہوتی تھی۔ایک دن رمضان میں نماز تراویح کے بعد جو محفل ہوتی تھی اس میں کسی نے ایک عمل بتایا کہ اسے بھی یہی مسئلہ تھا‘ رات کو سونے سے پہلے ناف پر شہادت کی انگلی رکھ کر ایک سانس میں جتنی دفع ہوسکے لفظ ’’کہف‘‘ پڑھناکیا تو اس سے پوشیدہ امراض کے مسائل حل ہو گئے۔ میں نے بھی یہ عمل شرو ع کیا جو میری بیماری کی عین دوا بنا۔ میں روز یہ عمل کرتا رہا جس سے میری پریشانی ختم ہو گئی ۔ صبح اٹھ کر اپنے کپڑے چیک کرتا تو اکثر ناپاک ہوتے تھے مگر اس عمل کی وجہ سے پاکیزگی اور صحت ملی۔اس عمل کی وجہ سے پنجگانہ نماز قائم کرنے کے لائق ہواہوں۔ میں نے اس بیماری کے بہت علاج کیے بہت حکیموں سے دوائی لی ہے ا ور بہت پیسے ضائع کیے مگر الحمد اللہ شفاء تسبیح خانہ سے ہی ملی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں