Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان میں کچنار کھانے کے صحت بخش فوائد

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

گزشتہ ماہ رمضان کی بات ہے ‘ساتواں روزہ اور عصر کا وقت تھا‘ تھکاوٹ‘ بے چینی اور کمزوری کے اثرات تھے‘ جسم نڈھال ہو چکا تھا۔دراصل سحری و افطاری ٹھیک طرح سے نہیں کر پارہا تھا۔سحری کرنے کے بعد جسم پر بوجھ سا محسوس ہوتا اور اکثر کھٹے ڈکار آنے لگتے ۔افطاری میں پانی پی پی کر ہی پیٹ بھر جاتا اور کھانا نہ کھایا جاتا۔جب تروایح کا وقت آتا تو بہت مشکل کے ساتھ بیٹھ کر نماز تروایح ادا کرتا۔ جسمانی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ لگ رہا تھا بہت جلد بیمار پڑ جائوں گا جس وجہ سے چند روزے بھی قضا کرنا پڑیں گے۔افطاری کا وقت قریب آگیا اور دستر خوان لگ گیا۔کجھور اور پانی کےساتھ روزہ افطار کیا‘نماز مغرب ادا کرنے کے بعد کھانا کھانے کے لئے بیٹھا۔اس دن کچنار کی سبزی کا سالن تھا جو بہت لذیذ بنا ہوا تھا۔یہ پہلا روزہ تھا جب میں نے جی بھر کر کھانا کھایا ۔ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے ہفتہ بھر کی تمام تھکن‘ تھکاوٹ اور کمزوری سب کچھ ختم ہو گیا۔اس دن نمازتروایح بھی کرسی پر بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو کر ادا کی‘کوئی مسئلہ نہ ہوا ‘جسم تروتازہ اور چاق و چوبند محسوس ہورہا تھا۔چند دن بعد دوبارہ گھر میں کچنار کا سالن بنوایا جس سے پھر سے وہی توانائی اور تندرستی محسوس ہوئی۔میں نے سوچا آخر اس سبزی میں ایسی کیا بات ہے جس نے میرے بے جان جسم کو جاندار اور طاقتور بنا دیا۔پھر میں نے اس سبزی کے بارے میں تحقیق کی اور موسم بہار میں ملنے والی اس سستی سبزی کے حیرت انگیز فوائد جان کر حیران رہ گیا۔آج وہ فوائد قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
طبّی ماہرین کے نزدیک کچنار بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین سبزی ہے۔ جگر کا ورم دور کرنے کے لیے بھی کچنار سے مدد لی جاتی ہے اور اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ بنا کر پینا فائدہ دیتا ہے۔
خونی بواسیر ختم:کچنارکی خشک کلیوں کے سفوف میں ہم وزن مصری ملا کرمکھن کے ساتھ ایک گرام روزانہ چاٹنے سے خونی بواسیر ایک ہفتہ میں بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔
معدہ کے لئے مفید:کچنار کا سالن کھانے سےمعدہ کی کمزوری ختم ہوتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے۔اگر خون میں انفیکشن ہو جس وجہ سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہو تو پانچ تولہ کچنا ر کی چھال کو ایک پائو پانی میں جوش دے کر چھان کر تین تولہ شہد ملا کر پی لیں۔ایک ہفتہ یہ نسخہ استعمال کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔
شفاء بخش جوشاندہ:انتڑیوں اور پیٹ میں کیڑے ہوں تو چند دن کچنار کا جوشاندہ پینے سے یا مہینے میں چند بار کچنا ر کا سالن کھانے سےختم ہو جاتے ہیں۔
پھوڑوں پھنسیوں سےنجات:پوست کچنار کا کاڑھا سونٹھ میں ملا کر استعمال کرنے سے خنازیر‘ پھوڑے‘ پھنسیاں اور سفید داغ دور ہوجاتے ہیں۔
کچنار کے پھول:کچنار کے پھولوں کی لیپ بنا کر پھوڑے پر باندھنے سے پھوڑا جلدی پک جاتا ہےاور تمام غلیظ مواد خارج ہوجاتا ہے۔
سنی(پیچش) میں مفید:جو سنگرہنی کے مرض میں مبتلا ہوں انہیں چاہیے کہ چند بار کچنار کا سالن کھالیں‘ اس سے ان شاءاللہ جلد ہی مرض ختم ہو جائے گا۔
منہ کے چھالے:ببول ،اناراور کچنار کی چھال پکا کر اس پانی سے کلیاں کریں۔اس سے منہ کے چھالے اور بڑھے ہوئے گلے یعنی ٹانسلزکے مرض میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
قارئین !آج کل کچنار سبزی والوں کے پاس آپ کو آسانی سے دستیاب ہوجائے گی۔یہ سبزی گوشت یاقیمہ میں بھی پکائی جاتی ہے۔بعض افراد کو دیر سے ہضم ہوتی ہے اسی لئے پکاتے وقت ادرک ،دہی اور گرم مصالحہ ضرور شامل کریںاور جتنابھی گوشت یاقیمہ ہواس کا آدھاحصہ کچنار ڈالیںتو سالن مزیدار اور صحت کیلئے مفید بنے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 130 reviews.