یہ صفحہ خواتین کے روزمرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کیلئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روزمرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں‘ چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہوں۔
جلد تھک جاتی ہوں
میری عمر بیس سال ہے۔ میں ایک کالج سٹوڈنٹ ہوں ۔ خود کوصحت مند رکھنا جنون کی حد تک پسند ہے لیکن جب بھی ورزش کرتی ہوں اس کے بعد بہت زیادہ تھکن محسوس کرتی ہوں ‘ اس مسئلہ کا کوئی حل بتادیں۔(ارم جاوید‘ لاہور)
مشورہ: اس کی وجہ یہ ہے کہ ورزش کے دوران ہمارے حرارے جلتے ہیں اور جسم سے بڑی مقدار میں پانی اور الیکٹرولائٹس بھی نکلتے ہیں۔بنیادی اصول یہی ہے کہ ضرورت سے زیادہ ورزش نہ کریں اگر آپ دن کے اوقات میں ورزش کر رہی ہیں تو اس سے تین چار گھنٹے قبل کھانا کھا لیں۔ پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار کو برابر کرنے کے لئے آپ پانی یاپھلوں کا جوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔مزید ناک سے گہرے سانس لے کر پھیپھڑوں میں ہوا بھر کر کچھ دیر روکیں پھر منہ سے آہستہ آہستہ ہوا خارج کریں‘ اکثر جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور تھوڑا کام کرنے سے ہی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔ سانس کی مشق کر نے سےخون میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جائے گی جس سے تھاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ہو گا۔
موٹاپے کا شکار
میری عمر تیس سال ہے‘شادی کے چند سال بعد وزن بڑھنا شروع ہو گیا جو اب تقریباً80کلو ہے۔کوئی ایسی دوا یا ٹوٹکہ بتادیجئے جس سے وزن کم ہو جائے۔(صباءزبیر، سیالکوٹ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا عرق موٹاپا شفاء استعمال کرنے کے ساتھ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ کم چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹس والی غذائیں استعمال کریں‘ فاسٹ فوڈ نہ کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔صبح نہار منہ کلونجی کے سات دانے نگل لیا کریں۔ ان ہدایات پرکچھ عرصہ عمل کرنے سے حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔
چہرے اور کمر پر دانے
میرے چہرے اور کمر پر بہت زیادہ بد نما دانے اور داغ ہیں۔ میں ان کو کیسے ختم کر سکتی ہوں۔میری عمر بائیس سال ہے بہت پریشان ہوں(نازش الیاس، بہاولپور)
مشورہ:سب سے پہلے تو آپ اپنی غذا پر توجہ دیں‘ تیز مصالحے دار اور آئلی چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال ترک کردیں۔کچی سبزیوں کا سلاد بنا کر دوپہر کے کھانے سے پہلے لازمی استعمال کریں۔دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں اگر آب زمز م مل جائے تو پینے کے پانی میں آب زمزم ملا کر بڑھاتے رہیں اور اس پانی میں بھی زمزم کی خصوصیات پیدا ہو جائیں گی اور زمزم کو جس نیت سے پئیں وہی فائدہ ہوتا ہے۔ آپ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی خون صفاء اور عبقری پودینہ سیرپ کا استعمال کریں۔
ہڈیوں کی بیماری کا شکار
میں شادی شدہ ہوں اور دو بچوں کی ماں ہوں میرے جسم میں اکثر بہت زیادہ درد رہتا ہے ‘ میں کھانا بھی ٹھیک سے کھاتی ہوں لیکن جب مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس ہے تو مجھے بہت حیرت ہوئی میری عمر چالیس سال ہے۔(ہما قادر، کراچی)
مشورہ: آپ کی عمر میں بہت سی خواتین ہڈیوں کے کمزور اور بھربھرے ہونے کے عمل سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ہڈیاں فریکچر ہونےکے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان کو آسٹیوپروسس کی بیماری ہو جاتی ہے۔ آپ کی غذا میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ آپ کو دودھ زیادہ استعمال کرنا چاہیے‘ لوبیا، دالیں ، خشخاش ،تل، سبز پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک کیلشیم حاصل کرنے کے قدرتی ذرائع ہیں انہیں روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ورزش باقاعدگی سےکریں۔ عبقری دواخانہ کا فٹنس فولاد ٹانک اور اکسیر البدن اعتماد سے استعمال کر یں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں