محترم شیخ الوظائف صاحب! اسلام علیکم! میں 2015ء سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں۔عبقری سے بہت نفع پارہی ہوں۔میرا بیٹا بیروزگار تھا اس کے لئے میں نے عبقری سے دیکھ کر سورئہ والضحیٰ کی آیت وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیo کو کثرت کے ساتھ پڑھنا شروع کی الحمدللہ دوسرے دن ہی بیٹے کو نوکری مل گئی۔
میرے شوہر کی کافی عرصہ سے تنخواہ نہیں بڑھ رہی تھی جس وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ان دنوں آپ کی کراچی صائمہ ٹریڈ ٹاور میں محفل تھی۔آپ نے دعائوں کی قبولیت اور مقاصد میں کامیابی کے لئے دوران محفل اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَماَ تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَهٗکا درود شریف صبح و شام 100 مرتبہ پڑھنے کا فرمایا۔ابھی تین دن ہی پڑھا تو حیرت انگیز طور پر شوہر کی تنخواہ میں اضافہ ہوگیا‘اس درود پاک کی برکات اب بھی سمیٹ رہی ہوں‘جس مقصد کے لئے پڑھوں اکثر ایک دن میں ہی کام ہو جاتا ہے۔ جب سے عبقری سے نسبت ہوئی ہے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے۔ میں 27 سال سے ایک دیہاتی علاقہ میں رہ رہی تھی‘ خواہش تھی کہ شہر میں گھر ہو۔ صبر و ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا لیکن جب آپ کے رسالہ عبقری سے دوستی ہوئی میرا 27 سالہ پرانا مسئلہ حل ہوگیا اور شہر میں بہترین ذاتی گھر مل گیا۔ میرے دل سے آپ اور آپ کی نسلوں کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔ عبقری تسبیح خانہ سے جڑی دکھی انسانیت، امت محمدیہﷺ کے خالی کشکول بھررہے ہیں۔ اللہ اس کار خیر میں برکات عطا کرے اوردعا ہے لاہور میں قائم یہ تسبیح خانہ جو نور کی شمع ہے اور اس کی روشنی سے سب منور ہوتے رہیں۔روحانی محفل سنے جو سکون ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔الحمدللہ یہاں لوگوں کو بہترین لنگر اور رہائش بھی ملتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں