محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!سوشل میڈیا کےجہاں معاشرے میں بہت سے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں وہیں اس سے ایسے فوائد بھی مل رہے ہیں جن سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں عبقری سوشل میڈیا جس طرح کام کر رہا ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔زندگی کے روزمرہ مسائل میں روحانی علاج کے ساتھ ساتھ ایسے طبی ٹوٹکے دئیے جاتے ہیں جو اتنے آسان فہم ہوتے ہیں کہ ہر شخص گھر پر خود بنا کر استعمال کرسکتا ہے۔اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہا ہوں۔
کھانسی کا خاتمہ
مجھے بہت زیادہ کھانسی تھی‘ادویات استعمال کیں‘ مختلف سیرپ پی کر دیکھ لئے مگر افاقہ نہ ہوا۔اس دوران عبقری سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ آئی کہ اگر کسی کی کھانسی نہ رکتی ہو تو اسے چاہیے کہ ایک پائو گڑ اور 50 گرام ہلدی لے‘ انہیں پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اورپانی کے ہمراہ استعمال کریں۔میں نے یہ نسخہ بنایا اور دن میں وقفہ وقفہ سے پانچ سے چھ گولیاں استعمال کرنا شروع کیں اور الحمدللہ دو سے تین دن میں کھانسی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا۔
تکلیف سے نجات
اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہوں اور اس وجہ سے تکلیف بھی ہورہی ہو تو اس مسئلہ کے لئے بھی مجرب ٹوٹکہ ہے جسے چند بار استعمال کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ایک دن میرے پیٹ میں شدید مروڑ اٹھ رہے تھے‘ کافی پریشانی کا سامنا تھا۔میں نے عبقری سے یہ ٹوٹکہ پڑھ کر استعمال کیا جس سے یہ مشکل حل ہو گئی۔ٹوٹکہ درج ذیل ہے۔
ایک کپ پانی میں اڑھائی لونگ ڈال کر ابالیں۔پھر اس قہوہ کو گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں‘چند دن پینے سے ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں