محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سےعبقری کے ساتھ منسلک ہوں۔اپنا ایک آزمودہ روحانی نسخہ عبقری کی خدمت میںپیش کر رہا ہوں تاکہ میرے زریعے بھی لوگوں کو نفع ہو۔
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ خارش‘ ایگزیما اور سورائیسز کا مسئلہ ہو گیا جس وجہ سے چہرے کی جلد خراب ہو گئی۔ایک معالج سے معائنہ کروایا تو انہوں نے لوشن اور کریم متاثرہ جگہ پر لگانے کے لئے دی۔میں نے جب چہرہ پر ان کا استعمال کیا تو عجیب مسئلہ شروع ہو گیا‘ دورہ پڑنے لگا جس کے بعد طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔میں نے سمجھا شاید لوشن یا کریم لگانے سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔چنانچہ میں نے ادویات بدل کر بھی دیکھ لیں مگر اس کے باوجود جیسے ہی چہرے پر کوئی بھی کریم یا لوشن بطور علاج لگاتا تو فوراً دورہ پڑنا شروع ہو جاتا۔میرا چہرہ بھی خارش کی وجہ سے بگڑتا جار ہا تھا۔کسی نے بتایا کہ آپ پر نظر بد کا مسئلہ ہے یا شیطانی اثرات ہیں جس وجہ سے ان مسائل کا سامنا ہے۔اس لئے طبی علاج کے ساتھ اپنا روحانی علاج بھی کروائو۔میں نے پہلے تو اس مسئلہ کی طرف زیادہ دھیان نہ دیا مگر جب تمام تر علاج کروا کے تھک گیا اور طبیعت مزید بگڑنا شروع ہو گئی تو محسوس ہوا کہ واقعی یہ کوئی روحانی بیماری ہے۔ان دنوں ایک نیک بزرگ سے رابطہ ہوا جو روحانی علاج کرتے تھے۔انہیں اپنی بیماری کی کیفیت بتائی ۔ انہوں نے فرمایا کہ علاج کے لئے جو بھی کریم یا لوشن اور ادویات استعمال کر رہے ہو ان پراول و آخر سات بار درود پاک کے ساتھ ایک ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoپڑھ کر دم کرو اور پھر انہیں استعمال کرو‘ یہ عمل صرف ایک بار کرنا ہے‘ ان شاءاللہ بیماری بھی دور ہو جائے گی اور جو دورہ پڑتا ہے‘ طبیعت خراب ہو جاتی ہے یہ مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔چانچہ میں نے ایسا ہی کیا‘ دم کر کے جب کریم اور لوشن کا استعمال کیا تو الحمدللہ کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور ادویا ت نے اثر کرنا بھی شروع کر دیا جس سے الحمدللہ چند دنوں میں ہی خارش‘ ایگزیما اور سورائیسز کا خاتمہ بھی ہو گیا اور نظر بد یا جو بھی شیطانی اثرات تھے ان سے بھی نجات مل گئی۔(عبد الہادی‘ کوئٹہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں