محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے تسبیح خانہ اور عبقری سے بہت فیض ملا ہے۔ سب سے پہلا جو فائدہ ہوا وہ یہ کہ اللہ کا قرب ملا‘ رزق میں بہت برکت ہوئی ہے۔
میری ایک ہی بیٹی ہے جو میری زندگی کا سہارا ہے۔ میرے خاوند کا انتقال ہو چکا ہے۔ میں بیٹی کی وجہ سے بہت پریشان تھی ‘ کوئی بیٹا نہیں ہے۔پہلے میرے شوہر پر جادو کروایا گیا اب میری بیٹی پر جادو اور صحت پر بندش لگوائی گئی تھی ۔کئی عاملین نے اس کا استخارہ کیا تھا اس پر سخت بندش لگی ہوئی تھی‘اس کو ماہواری نہیں آتی تھی۔دو سال قبل کلینک پر آپ سے ملاقات ہوئی توآپ نے فرمایا تھا کہ اس کو عبقری کی روحانی پھکی کی اکیس ڈبیاں کھلائیں۔ میں نے بیٹی کو یہ دوائی استعمال کروائی‘ اس پر جو جادو کے اثرات تھے اس میں بہت فرق پڑا ۔ اس کی صحت کو باندھا گیا تھا‘ اسی وجہ سے ماہواری کا مسئلہ تھا جو اب ٹھیک ہو چکا ہے۔ پہلے اس کے ساتھ بہت سے مسائل تھے ‘کئی بندوں کا کھانا اکیلی کھا جاتی مگر صحت خراب تھی۔ نمازاور قرآن کےپاس نہیں جاتی تھی۔ میں دعائیں کرتی تھی کہ یہ نماز پڑھنے لگ جائے تاکہ میرے لئے ذریعہ نجات بن جائے اور عبقری سے بھی جڑی رہے۔ یہ پڑھائی میں بھی کمزورتھی ‘اب اس نے پڑھنے میں بھی توجہ کرنا شروع کر دی ہے ۔اس کا دماغ کام کرنے لگا ہے۔ یہ غصہ بھی بہت کرتی تھی ‘ میری بات نہیں مانتی تھی ۔صبح نماز کے لئے اٹھائوں تو چیخیں مارتی تھی ۔اب اس کی یہ تمام عادتیں ختم ہو گئی ہیں اس کی تمام بیماریاں ختم ہو گئی ہیں۔ یہ سب عبقری کی روحانی پھکی کا کمال ہے ۔پچھلے چھ سالوں سے مسلسل اسم اعظم کے دم میں حاضری دے رہے ہیںا ‘ بیٹی کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اسے کینسر ہو سکتا ہے لیکن اسم اعظم کے دم کی برکت سے ایساکچھ نہیں ہوا‘اللہ اسے تسبیح خانہ کی برکت سے شادو آباد کر دے اور یہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہے۔
میں نے سوا ارب درود پاک کے چلہ میں بھی شرکت کی جس سے بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔آپ نے بہت اچھا روحانی نظام بنایا ہے مجھ جیسے دکھی لوگوں کے مسائل حل کر رہےہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین۔(نازیہ وقار ،اوکاڑہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں