Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر والے مجھے پاگل کہتے ہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

اعصاب پر قابو
مسئلہ :کوئی ایسی بات ، واقعہ یا حادثہ میری نظر سے گزرے یا میں سن لوں تو اسی کی فکر ہوجاتی ہے۔بار بار اس کا تذکرہ کرتی ہوں۔ تمام حاصل ذرائع سے معلومات کرتی رہتی ہوں۔ اس دوران میری نیند، بھوک ، پیاس اور معلومات متاثر ہوجاتے ہیں۔ ناگوار واقعات کی خبریں ہلکان کردیتی ہیں۔ کسی سے کوئی بات نہیں کرتی اور اگر بات ہوتی بھی ہے تو اسی حوالے سے جو میری پریشانی یا فکر کا سبب ہے۔ (شاہین علی‘ کراچی)
مشورہ ـ: تکلیف دہ واقعات، اذیت ناک حادثات کا تذکرہ بار بارسننے یا ان کی تصاویر اور ویڈیو دیکھنے سے ذہن پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ان کے نتیجے میں آپ کے معمولات متاثر ہورہے ہیں‘ذہنی صحت بھی خراب کررہی ہیں۔اعصاب پر اس قدر قابو رکھیں کہ اپنی اور دوسروں کی مدد کے قابل رہیں۔ اس کیلئے اہم یہ ہے کہ تذکروں، تبصروں اور حادثات کی تصاویر بار بارنظروں کے سامنے لانے سے خود کوروکیں۔
اجنبی چہروں سے خوف
مسئلہ :میرا بچہ ایک سا ل کی عمر میں بھی بلی اور خورگوش جیسے جانوروں سے کبھی نہیں ڈرا۔ اب وہ چار سا ل کا ہوچکا ہے۔ لیکن جانوروں کے علاوہ کھلونوں سے بھی ڈرنے لگا ہے۔ ایسے کھلونے جو بڑےہوں اورجن کی آواز تیز ہو ، ان سے دور بھاگتا ہے۔(نصرت بیگم‘ اسلام آباد)
مشورہ :ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اپنے مشاہدے اور تجربے کی کمی کے سبب خوف سے زیادہ آشنا نہیںہوتے جبکہ دو سال سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں وقتی طور پر بیک وقت کئی طرح کے خوف پائے جاتے ہیں کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ وہ اجنبی چہروں ، اونچی آوازوں، ڈرائونی شکلوں والے کھلونوں کی موجودگی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں لیکن سمجھ آنے کے ساتھ ساتھ وہ ان چیزوں سے ڈرنے کی بجائے مانوس ہوتے جاتے ہیں۔ بچوں کے خوف ، بڑوں کی شفقت، محبت، بروقت مناسب توجہ اور رہنمائی سے بھی جلد دور ہوجاتے ہیں۔
نوکری سے نکالے جانے کا غم
مسئلہ :میں گزشتہ 6 سال سے ایک ادارے میں جاب کررہا تھا، وہ ادارہ نقصان میں جانے لگا، کچھ لوگوں کو ادارے کی طرف سے نکال دیا گیاجن میں بھی شامل تھا۔ سب کہتے ہیں تمہاری نوکری بہت اچھی تھی، بہت برا ہوا۔ سوچتا ہوںایسا نہ ہو کہ اور بہت سے لوگوں کی طرح مفلسی یا بیروزگاری سےتنگ آکر میں بھی اپنی زندگی ختم کرڈالوں۔ (منیب احمد‘کوئٹہ)
مشورہ :جب کوئی فرد اپنی پریشان میں لوگوں سے بات کرتا ہے تو جواب میں وہ وہی باتیں کہتےہیں جو دوسرا سننا چاہتا ہے۔ 6سال کا تجربہ معمولی نہیں ہوتا، اس کی بنیاد پر دوسری جگہ ملازمت کی تلاش جاری رکھیں۔ ہر شخص کی مرضی کے خلاف کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے۔شکایت نہ کیجئے بلکہ نئی کوشش ، نئی جدوجہد اور مصروفیت تلاش کریں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ کام کرنے پر رضا مند ہوں اور کام نہ ملے۔
فیل ہونے کا صدمہ
مسئلہ: گریجویشن امتحانات میں فیل ہوگیاہوں‘اب دماغ پڑھنے کے قابل نہیں رہا۔ بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بیرون ملک نوکری کر رہا ہے۔ سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت ہے۔بھائی سے بات کروں تو وہ کہتا ہے کہ فیل ہونے کا صدمہ مت کرو ‘ ماہر نفسیات سے مشورہ کر لو۔دکھ ہے گھر والے مجھے پاگل سمجھ رہے ہیں۔(نوید بٹ‘ گوجرانوالہ)
مشورہ:ماہر نفسیات سے مشورہ کرنے والے لوگ پاگل نہیں ہوتے۔بے خوابی‘ سردر‘ چکر اور رونا یہ سب ڈپریشن کی علامات ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آپ اب بھی اپنے دماغ سے بہتر کام لے سکتے ہیں‘ ہنر بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ہو سکتا ہے فنی تعلیم میں زیادہ کامیاب ہو جائیں۔بہت سی خوابیدہ صلاحیتوں کا انسان کو اندازہ نہیں ہوتا‘ وہ مثبت اقدامات کے بعد ہی سامنے آتی ہیں۔کوشش کریں کہ خود کو ذہانت کے کاموں میں مصروف رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 111 reviews.