محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا کافی دنوں سے گلا خراب تھا‘کئی ادویات اور ٹوٹکے استعمال کیے مگر کسی بھی طرح سے آرام نہیں مل رہا تھا۔پھر کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ اسے ایک بار استعمال کرنےسے ہی گلا ٹھیک ہو جائے گا۔میں نے وہ ٹوٹکہ بنا کر استعمال کیا تو واقعی جادوئی ٹوٹکہ تھا صرف دس منٹ میں میرا گلا ٹھیک ہو گیا۔اس کے علاوہ بھائی اور والدہ کو بھی زکام کا مسئلہ تھا اسے بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کروایا جس سے انہیں بھی افاقہ ہوا۔ٹوٹکہ :لیمن گراس چند پتے، دار چینی کا ایک ٹکڑا، ادرک کا چھوٹا ٹکڑا، چائے والی پتی ایک چمچ۔ان تمام چیزوں کو ابال کر قہوہ بنالیں پھر کپ میں ڈال کر دو تین قطرے لیموں کے اور ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ان شاءاللہ خراب گلا ٹھیک ہو جائے گا۔
نزلہ و زکام اور کھانسی کاخاتمہ
اگر کوئی شخص کھانسی‘ نزلہ و زکام کے امراض میں مبتلا ہو توان تمام مسائل کے لئے بھی ہمارا بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ ایک چمچ ادرک کا رس لے کر اس میں ایک چمچ شہد مکس کریں اور اس کو پی لیں‘ انتہائی کڑوا ہوگا۔ لیکن فوائد اس کے باکمال ہیں‘ رات کو پئیں صبح انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ اگر گلا خراب ہو تو اس میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
جوڑوں کا درد ختم
میری امی تھوڑا سا بھی تیز چلتیں تو سانس پھول جاتی اور اکثر جوڑوں میں بھی درد ہوتا۔ امی نے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ستر شفائیں اور روحانی پھکی کا استعمال شروع کیا۔ چند ہفتوں میں جوڑوں کا درد بالکل ختم ہو گیااور سانس پھولنا بھی کم ہو گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں