Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گندم کو کیڑوں سےمحفوظ رکھنے کے طریقے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

عام طور پر گندم گھر میں بھڑولوں میں سٹور کی جاتی ہے۔ لیکن گندم میں کئی ایک حشرات اور کیڑے مکوڑے حملہ آور ہو کر نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔اس کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے چند تدابیر لکھ رہا ہوں۔
گندم کو سٹور کرنے سے پہلے دو تین دن دھوپ لگوا لیں تاکہ اس میں سے نمی اچھی طرح سے نکل جائے۔اگر گندم میں نمی زیادہ ہو گی تو کیڑے اور پھپھوندی لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔بھڑولے کو اچھی طرح سے صاف کر کے اسے گندم سے بھر لیں۔ بازار سے کسی بھی اچھی کمپنی کی گندم والی گولیاں خرید لیں۔ان گولیوں میں ایلومینیم فاسفائیڈ نامی ایک زہر ہوتا ہے۔ 8من گندم کے لئے صرف ایک گولی ڈالنی چاہئے۔یاد رکھیں کہ بتائی گئی مقدار سے زیادہ گولیاں ہرگز نہ رکھیں۔ اس سے کئی نقصانات کا اندیشہ ہوتا ہے۔
کیڑ ے مار دوا رکھنے کا درست طریقہ
گولیاں‌کسی کھلے برتن مثلاََ کپ یا پیالی وغیرہ میں ڈال کر رکھنی ہیں‘ برتن کو اوپر سے ڈھانپنا بالکل نہیں ہے اور یہ دانوں کے اوپر رکھ سکتے ہیں پیندے میں رکھنا ضروری نہیںگندم کی گولیاں ہوا میں موجود نمی کے ساتھ مل کر فاسفین نامی ایک انتہائی زہریلی گیس پیدا کرتی ہیں جس سے سارے کا سارا بھڑولہ بھر جاتا ہے. بھڑولے میں موجود کیڑے پتنگے مر جاتے ہیں۔ لہٰذاضروری ہے کہ بھڑولے کو گولیاں رکھنے کے فوراََ بعد ہوا بند کر دیا جائے۔بھڑولے میں دانے ڈالنے اور دانے نکالنے والی جگہوں کو اچھی طرح سے سیل بند کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے آٹے کی لیوی بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ کسی طرف سے بھی ہوا خارج نہ ہونے پائے۔بھڑولے کو ہوا بند کرنے کے بعد دو ہفتے تک کھولنا نہیں چاہئے تاکہ بھڑولے میں موجود گیس اچھی طرح سے کیڑوں مکوڑوں کو تلف کر دے۔اگر آپ کی کسی بے احتیاطی کی وجہ سے گندم کو کیڑا لگ چکا ہے توپارے کو ریت میں ملا کر کِرم خوردہ(کیڑالگی ہوئی ) گندم میں ملا دیا جائے اس سے کیڑے ختم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیم کے پتے رکھنے سے بھی کِرم خوردہ گندم سے کیڑے ختم ہو جائیں گے۔ ( صائم، کھوئیاں)

کسان بھائیوں کے لئے خوشحالی کا پیغام:قارئین! کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی‘ جانوروںیا فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھےہیں تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا جو آپ کے لئےقیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ بنے گا اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 107 reviews.