محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل‘بیماریوں اور مصائب سے چھٹکارا پانے کے لئے اپنے چند مجرب اعمال پیش کر رہا ہوں۔
اولاد کی فرمانبرداری
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا دشمن دشمنی چھوڑ کر مہربان ہو جائے یا بیوی اپنے شوہر کا کہنا نہ مانتی ہو ‘ وہ اطاعت گزار بن جائے یا نافرمان اولاد فرمانبردار بن جائے تو ایسے شخص کو چاہیے کہ باوضو حالت میں اسم الٰہی یَا قُدُّوْسُ تین سو انیس مرتبہ پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کےمطلوبہ شخص یعنی ‘ بیوی ‘ اولاد یا دشمن کو کھلا دے تو وہ ان شاءاللہ مطیع و فرمانبردار اور دوست بن جائیںگے۔
مصیبت و بلا سے حفاظت
جو شخص روزانہ سو بار اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْم پڑھے گا تو اسے ہر قسم کی بلا و مصیبت سے نجات ملے گی اورحفاظت نصیب ہو گی ان شاءاللہ۔اگر کوئی شخص فقر وتنگدستی کا شکار ہو اور غنی و مالدار ہونا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ یہی کلمات اول وآخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ پڑھے‘ اللہ کی رحمت خاص متوجہ ہو گی اوروہ شخص غنی و مالدار ہو جائے گا۔اس وظیفہ کی تاثیر کے لئے ضروری ہے کہ اسے مسلسل کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ لازمی کریں‘ چند دن کے بعد چھوڑ نہ دیں۔
تمام امراض سے نجات
اگر کوئی شخص بیمار ہو اور علاج کے باوجود شفاء نہ مل رہی ہو تو ایسے بیمار شخص کو صحت یاب کرنے اور بیماری سے نجات کے لئے سورئہ محمدؐ(پارہ 26) بغیر اعراب کے طشتری(چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی)پر کالے رنگ کی سیاہی سے لکھے اور پھر اس برتن میں پانی ڈال کر مریض پلائیں۔ان شاءاللہ ہر قسم کی بیماری سے نجات مل جائے گی۔
رزق میں برکت
اگر کوئی شخص معاشی تنگی کا شکار ہو یا رزق میں بے برکتی کا مسئلہ ہو یا قرض کی ادائیگی کرنے ہو مگر اسباب نظر نہ آرہے ہوں تو ایسے شخص کو چاہیے کہ بعد نماز پانچ تسبیح ’’اَللّٰہُ الصَّمَدْ‘‘ کی پڑھے ‘کچھ عرصہ یہ عمل جاری رکھے‘ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
زیارت رسولﷺ کا عمل
جو کوئی زیارت رسول ﷺ کا خواہش مند ہو تو اسے چاہیے کہ شب جمعہ میں باوضو حالت پاک صاف کپڑے پہن کر اور عطر لگا کے سورئہ قریش ایک تسبیح پڑھے پڑھتے سو جائے۔چند بار یہ عمل مستقل مزاجی اور توجہ و دھیان کے ساتھ کر لے‘ ان شاءاللہ جلد ہی زیارت مصطفےٰﷺ سے شرف یاب ہو گا۔
بارش کے لئے
خشک سالی‘ بارش نہ ہو رہی ہوتوان حالات میں اگر چند افراد مل کر ایک ہی دن میں 75 مرتبہ یاکم از کم 41 مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ لیں تو ان شاءاللہ اس عمل سے جلد ہی خشک سالی کا خاتمہ ہو گا اور رحمت کی بارش برسے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں