محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ سال رمضان کے آخری عشرہ کا مسنون اعتکاف تسبیح خانہ میںکیا جس کی ایسی انوکھی برکتیں مل رہی ہیں جس کا کبھی تصور بھی نہ کیا تھا۔میرے بہت سے الجھے ہوئے مسئلے حل ہوئے اور ناممکن کو بھی اپنے ہاتھوں سے ممکن ہوتا دیکھا ۔اس متعلق اپنا ایک مشاہدہ عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
زندگی اور موت کا مسئلہ
میرے بھانجے کو ہڈیوں کی ایک خطرناک بیماری تھی‘ اس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کا کہا جس کے لئے 35 لاکھ روپے چاہیے تھے جبکہ میری ہمشیرہ کی معاشی حالات موافق نہ تھے ۔بھانجے کی حالت بھی کافی خراب تھی ‘ اس کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ تھا۔اس لئے انہوں نے کئی جگہوں پر قرض کی درخواست دے رکھی تھی اور کافی تگ ودو کی مگرپھر کہیں سے بھی پیسوں کا بندوبست نہ ہو سکا۔ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا تھا اور اس دوران میں نے بھانجے کی نیت سے ایام بیض والا عمل بھی کیا یعنی 13‘14 اور 15 رمضان دن میں فرض روزہ اور رات کو چھت پر ننگے مسلسل سورئہ فاتحہ پڑھی۔اس عمل سے بھانجا پیسوں کا انتظام تو نہ ہوسکا مگر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بات ڈالی کہ رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف تسبیح خانہ لاہور میں جا کےکروں۔
بھاری رقم کا انتظام
میں نے ارادہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے اسباب بھی پیدا کردئیے۔20 رمضان کو تسبیح خانہ پہنچا۔فجر کے بعد بندش توڑلاہوتی عمل ‘ تروایح کے بعد مجرمانہ حاضری اور اس کے علاوہ تمام روحانی اعمال میں بھانجے کے مسئلہ کا خاص تصور کرتا رہا۔یہاں سحری و افطاری کابہترین اور کشادہ نظام تھا۔صفائی ستھرائی کا بھی بہترین انتظام تھا۔تمام تر بنیادی سہولیات موجود تھیں۔ٹھیک تین دن بعد ہمشیرہ کا فون آیا کہ اللہ تعالیٰ نے خاص غیبی مدد فرمائی ہے بیٹے کے علاج کے لئے پیسوں کا انتظام ہو گیا ہے اور حیران کن بات یہ کہ یہ بھاری رقم قرض نہیں بلکہ بطور ہدیہ ملا ہے جس کی رقم ہسپتال کی انتظامیہ کو ادا کردی گئی ہے۔میں نے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا اور رمضان تسبیح خانہ میں ہونے والے روحانی اعمال میں اپنی توجہ مزید بڑھا دی۔ان اعمال کی برکت سے میری بہت سی مشکلات حل ہو چکی اور مزید ہو رہی ہیں۔
عقل دنگ رہ گئی
قدرت کا نظام تھا کہ بھانجے کا آپریشن تو ہو گیا مگر کچھ عرصہ بعد وہ بیمار پڑ گیا ‘ خون سے پلیٹ لیٹس کی تعداد کافی کم ہو گئی جس کا دماغ پر بھی منفی اثر پڑا۔ان دنوں ہمشیرہ سخت آزمائشی حالات میں تھیں کیونکہ بہنوئی کا کاروبار بھی زوال پزیر ہو چکا تھا‘گھر کے اخراجات بھی بمشکل پورےہورہے تھے۔ تسبیح خانہ رمضان محافل میں یَاقَہَّارُ پڑھنے کے فوائد سنے تھے جو ہمشیرہ کو بتائے۔انہوں نے دن رات اسی اسم الہی کا ورد کثرت کےساتھ شروع کر دیا۔اس وظیفہ کی برکت سے ایسا انوکھا نظام بنا کہ ہم حیران رہ گئے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے اسباب پیدا کیے کہ عقل دنگ رہ گئی ‘علاج معالجہ کے خرچ کے انتظام کے ساتھ ساتھ کاروبار کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ‘ ان کا گھرانہ آباد اور خوشحال ہو گیا۔یہ سب تسبیح خانہ رمضان میں گزارنےکی برکتیں ہیں جو آج تک سمیٹ رہا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں