محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!ہمارے گھر دس سال سے بڑا لڑکا نہیں آتا ہم لوگ بہت پردہ کرتے ہیں مگر نہ جانے کیوں جوان اولاد غلط راہوں پر چل پڑی ہے‘ اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہمیں علت قلت اور ذلت سے بچائے۔ ہماری جگ ہنسائی نہ ہو‘ میں بہت پریشان ہوں مجھے خاص عمل بتائیے کہ اللہ تعالیٰ میرے خاندان کے بیٹے اور بیٹیوں کو حیا عطا فرمائے ‘ والدین کا ادب عطا فرمائےاورشادی سے پہلے ناجائز تعلقات سے محفوظ رکھے ۔ ( ر، ح)
جواب: سات نمک کی کنکریاں لے کر اس پر سات بار سورہ آل عمران کی آیت نمبر 14 زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَ الْبَنِیْنَ وَ الْقَنَاطِیْرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَ الْفِضَّةِ وَ الْخَیْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَ الْاَنْعَامِ وَ الْحَرْثِ-ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ مکمل پڑھیں اور بچوں کا تصور کر کےیہ کنکریاں آگ میں ڈال دیں۔ چند ماہ یہ عمل کرنے سے اللہ پاک دل سے گناہ کی کدورتیں مٹا ددے گا‘ نیکی‘ تقویٰ اور راہ ہدایت پر چلنےکی توفیق عطا فرمائے گا۔ صبح و شام اسی آیت کاسات مرتبہ ورد کر کے بچوں پر دم کر دیا کریں۔ بہت پر تاثیر اور طاقتور عمل ہے‘اولاد راہ راست پر بھی آئے گی اور بدنام نہیں بلکہ نیک نام بنیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں