محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بیوہ ہوں‘اپنے بھائیوں کے گھر میں رہتی ہوں‘ بھائیوں کے گھر میں بہت غربت ہے۔ مالی حالات بہت خراب ہیں۔ ایک بھتیجا ہے وہ بھی مزدوری کرتا ہے‘ دعا فرمائیں اللہ ان کو اپنا کاروبا ر دے اور رزق میں برکت فرمائے‘ چند بھینسیں ہیں ان کا دودھ بھی بہت کم نکلتا ہے وہ فروخت کرتے ہیں اور گزارا کرتے ہیں۔ بچے بھی ان حالات کی وجہ سے پڑھ نہیں سکے۔ ہر وقت قرض سر پہ رہتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ایک چھوٹا بھائی ہے اس کے بھی حالات خراب ہیں۔ میرے بھائیوں اور ان کی اولاد کو اچھا رزق مل جائے اور ہم سب بہن بھائیوں کی نسل کو اللہ تسبیح خانہ سے جوڑے دے ۔ آمین (ہادیہ مبین، ملتان )
جواب: ایک مسنون دعا آپ کو ہدیہ کر رہا ہوں تمام گھر والے پڑھیں ‘ بھائی خود بھی پڑھیں اتنا رزق مال و دولت ملے گا کہ سنبھالنا مشکل ہو گا اور اولاد میں صفات صلاحیتیں تقویٰ نیکی ہو گی۔ یہ وہ دعا ہے جو نبی کریم ﷺ نے حضرت انسؓ کو عطا فرمائی تھی۔اللہ پاک نے اس دعا کی برکت سے حضرت انسؓ کو دنیا آخرت کی نعمتیں عطا فرمائیں۔اس دعا میں رزق کی فراوانی، اولاد میں برکت اور بے شمار نعمتیں ہیں ۔ اَللّٰھُمَّ اَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیتَنِیْ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں