نقصان سے محفوظ
پرسکون زندگی گزارنے کے لئے مال اور جان کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ جان کو تکلیف پہنچنے سے انسان ہمیشہ کے لئے دکھ میں مبتلا ہوسکتا ہے اور مال چھن جانے سے غربت اور افلاس کی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔اس لئے مال اور جان کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ سے پناہ اور مدد مانگنا بڑا لازم ہوتا ہے لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کی جان اور مال باحفاظت رہیں تو اسے چاہیے کہ باوضو حالت میںاکتالیس مرتبہ بعد نماز عشاءدرج ذیل آیت کو پڑھنے کا معمول بنا لے‘ ان شاءاللہ ہمیشہ نقصان سے محفوظ رہے گا۔
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحَفِظُوْنَO(سورئہ الحجر:9)
تمام بیماریوںسے شفاء
اگر کوئی شخص بیمار رہتا ہو یامعالجوں نے اسے لا علاج قرار دیا ہو تو اس کے کسی گھر والے کو چاہیے کہ درج ذیل آیت کو اکتالیس مرتبہ فجر کی نماز کے بعد پڑھے اور تھوڑا سا پانی دم کر کے مریض کو پلائے اور اسی طرح عشاء کے بعد بھی یہی عمل کرے۔چند ہفتے اس عمل کو مستقل مزاجی سے کر لیں‘ اللہ تعالیٰ اپنے کلام پاک کی برکت سے شفاء عطا فرمائیں گے۔
آیت یہ ہے:وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ-وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا(سورئہ بنی اسرائیل:82)
مقدمہ میں کامیابی
اگر کوئی شخص کسی ناجائز مقدمہ میں پھنس گیا ہو اور اس سے نکلنے کے کوئی اسباب نظر نہ آرہے ہوں توان مسائل سے نجات کے لئے متاثرہ شخص کو چاہیے کہ313 مرتبہ روزانہ درج ذیل آیت چالیس روز تک پڑھے اور اللہ سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کرے‘ ان شاءاللہ بہت جلد مقدمہ سے نجات مل جائے گی۔اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَيْـهَا وَاِلَيْنَا يُـرْجَعُوْنَ (سورئہ مریم:40)
ادائیگی قرض کا پُر تاثیر عمل
جو شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ باوضو حالت میں قرآن پاک کی درج آیت کو 313 مرتبہ پڑھے اور روزانہ اللہ کے حضور ادائیگی قرض کے لئے سر سجدے میں رکھ کر اپنی حاجت کا سوال کرے۔اس عمل کی برکت سے جلد ہی اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس شخص کی مالی پریشانی دور فرمادے گا اور بہت جلد قرض کی ادائیگی کے لئے کوئی نہ کوئی ذریعہ بن جائے گا‘ ان شاءاللہ۔آیت درج ذیل ہے۔طٰسٓ تِلْکَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَکِتَابٌ مُّبِیْنo(النمل:1)
ظالم سے نجات
اگر کوئی ظالم شخص تنگ کرتا ہو اور کسی بھی طرح اپنی حرکات سے باز نہ آرہا ہو تو ایسے ظالم شخص سے نجات کے لئے صبح و شام آیت کو سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیں‘ اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ ظالم شخص سے نجات مل جائے گی۔
آیت یہ ہے۔فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ اِنَّکَ عَلَی الْحَقِّ الْمُبِیْنِo(النمل:79)
خراب مالی حالات کیلئے
اگر کسی شخص کے مالی حالات تنگ ہوں تو اسے چاہیے نماز فجر کے بعد 70 مرتبہ درج ذیل آیت کا ورد کرکے اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت طلب کرےاور اس عمل کو مسلسل چالیس روز تک کرے۔ان شاءاللہ خراب مالی حالات ٹھیک ہو جائیں گے‘تونگری نصیب ہو گی۔
آیت یہ ہے۔كُلًّا نُّمِدُّ هٰٓؤُلَآءِ وَ هٰٓؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّكَ-وَ مَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًاo(بنی اسرائیل:20)
منصب کی بحالی
اگر کوئی شخص منصب سے معذول ہو گیا ہو یا نوکری سے نکال دیا گیا ہو تواسے چاہیے کہ درج ذیل آیت کو روزانہ کثرت سے پڑھے‘ جلد ہی بحالی ہو جائے گی‘ ان شاءاللہ۔آیت یہ ہے۔
اِنَّہٗ ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ o
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں