گھریلو الجھنوں سے پریشان
خاص ساعتوں میں مقبول عمل کریں
آپ پریشان ہیں‘ سالہا سال سے بیمار ہیں‘ یا آپ کا کوئی عزیز زندگی سے عاجز اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے!کاروبار کی بندش ہے یا گھریلو الجھنیں‘ جھگڑے‘ بات طلاق تک پہنچ چکی ہے ۔ گھبرائیے مت! اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کیلئے خوشیوں‘ خوشحالیوں اور برکتوں کا پیغام لائی ہیں:۔
اس ماہ کی روحانی محفل
9مارچ بروزہفتہ رات 8 بجکر10 منٹ سے لے کر 9 بجکر35 منٹ کے درمیان ایک پیالی میں شکر یا چینی اپنے پاس رکھیں اور ایک تسبیح یَامُسَبِّبُ یَامُسَخِّرُپڑھیں۔یہ ذکر، بھکاری بن کر، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کررہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد شکر یا چینی پر دم کر کےاسے کھانے پینے میں خود بھی استعمال کریں اور گھروالوں کوبھی کروائیں۔اس ماہ کسی بھی دن 50 روپے صدقہ کردیں اوراس تمام عمل کا ثواب حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ کی روح مبارکہ کو ہدیہ کریں۔ آپ کی تمام جائز مرادیں ان شاء اللہ ضرور پوری ہوںگی۔
( نوٹ :)-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے ‘ مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں