محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری بہن کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ تھا‘اکثر اسی وجہ سے اچانک ان کی طبیعت خراب ہو جاتی تھی۔اس کے علاوہ ان کے پتّہ کا آپریشن بھی ہو چکا تھا‘اس دوران ڈاکٹروں نے ان کا پتّہ نکال دیا تھا۔آپریشن کروانے کے بعد ان کے ہاضمہ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوچکا تھا۔وہ مزید کئی بیماریوں کا شکار ہو چکی تھیں۔انہیں کوئی بھی چیز جلد ہضم نہ ہوتی تھی اور اچانک بھوک لگ جاتی تھی‘دیگر اور ہاضمہ کے بہت سے مسائل تھے۔یہی وجہ تھی کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ رمضان المبارک کا روزہ نہیں رکھ سکتی تھیں۔ہمت کر کےایک سے دو بار انہوں نے روزہ رکھنے کی کوشش کی توان کی حالت کافی خراب ہو گئی حتیٰ کہ ایسے محسوس ہوا جیسے چند گھٹنے مزید بھوکی رہیں تو ان کی موت واقع ہو جائے گی۔اپنے مرض کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھیں اور ہر سال رمضان المبارک میں ان کی یہ پریشانی مزید بڑھ جاتی۔وہ ادویات کا عادی ہو چکی تھیں مگر اس کے باوجود بھی مکمل طور پر شفایاب نہ ہو پارہی تھیں۔اس دوران ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے ایک نسخہ کے بارے میں معلوم ہوا۔ چنانچہ میں نے وہ نسخہ بنا کر بہن کو استعمال کروانا شروع کیا ۔ کھانا کھانے کے بعد ایک سے دو چمچ اس نسخے کے کھا نا شروع کیے‘الحمدللہ چند دن میں ہی بہترین نتیجہ ملا اور بہن کا ہاضمہ ٹھیک ہونا شروع ہو گیا۔مزید کچھ عرصہ اس نسخے کے استعمال سے ان کا ہاضمہ بالکل تندرست ہو گیا‘بلڈ پریشر کے مرض میں بھی افاقہ ہوا۔ہماری ایک عزیز رشتہ دارکو بھی ایسے مسائل کا سامنا تھا انہیں بھی یہی نسخہ استعمال کروایا جس سے انہیں بھی بہت افاقہ ہوا۔یہ ٹوٹکہ صرف انہی امراض کے لئے نہیں بلکہ گردے کی پتھری اور گردوں کے جملہ امراض کے لئے بھی نہایت اکسیر اور آزمودہ ہے۔قارئین وہ نسخہ نیاز بو کے پتوں کی چٹنی کا ہے۔اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
نیاز بو کے بارہ سے چودہ تازہ پتے لیں۔انہیں پیس کر ململ کے کپڑے سے چھان کر اس سفوف کا ایک چمچ ایک پیالی پانی میں مکس کر کے تھوڑا میٹھا شامل کر لیں اور رات سوتے وقت یا کھانا کھانے کے بعد ایک سے دو چمچ استعمال کریں۔ان شاءاللہ گردے کے امراض اور ہاضمہ کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔یہ نسخہ استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کےمرض میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں