Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بال بال قرض میں ڈوبا تھا ‘ اچانک مقدر چمک اٹھا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ پہلے آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی‘اس وقت ہمارےمعاشی حالات بہت خراب تھے۔قرض میں ڈوبے ہوئے تھے۔ہر طرف سے پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں۔ مشکلات میں ایسے الجھ چکے تھے کہ جن سے نکلنا نا ممکن نظر آتا تھا۔حالات کی چکی میں مسلسل پِس رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ کو ہمارے حال پر ترس آگیا اور اس نے ہمارے فریاد سن لی۔میری اور میرے شوہر کی آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی۔آپ نے دوران ملاقات خاص دعائوں سے نوازا جن کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے تھوڑے ہی عرصہ میں ہمارے حالات بدل دیے۔ہمارے اٹکے ہوئے کام ہونا شروع ہو گئے۔قرض سے نجات کے اسباب بننا شروع ہو چکے ہیں‘الحمدللہ قرض کا بوجھ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نےمعاشی طور پر بہت وسعت و برکت دی ہے۔آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہم مسنون دعائوں اور اعمال کا باقاعدگی سے اہتمام کرتے ہیں۔ میرے شوہر بتاتے ہیں کہ جب سے آپ کی دعائیں اور تسبیح خانہ کی نسبت ملی ہے تب سے نوکر ی میں اللہ تعالیٰ نے بہت آسانیاں اور خیریں عطا فرما دی ہیں۔پہلے شوہر کے آفیسر ان سے بہت سخت لہجے اور بدتمیزی سے بات کرتے تھے مگر اب وہ نہایت شفقت اور عاجزانہ انداز میں بیٹا بیٹا کہتے نہیں تھکتے۔دفتر میں ہر شخص ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہے اور اگر کسی معاملے میں وہ رائے دیں تو سب فوری طور پر ان کی بات کو سنتے اور مان لیتے ہیں۔
نوکری کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے ایسا برکت کا نظام متوجہ فرمایا ہے کہ شوہر کو عافیت والے کاروبار کا موقع بھی میسر آیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے وقت میں برکت دے دی ہے۔نوکری سے فارغ ہونے کے بعد شوہر چند گھنٹے اپنے کاروبار کوبھی دیتے ہیں جس سے انہیں وہاں سے بھی فائدہ ہو رہا ہے۔مہنگائی کے اس دور میں جب لوگوں کو پریشان دیکھتے ہیں تو ان کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں اور ساتھ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ ان مشکل ترین حالات میں آپ کاساتھ نصیب فرمایا۔یہ سب برکتیں آپ کی دعائوں کی وجہ سے ہی مل رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کا سایہ سدا ہم پر سلامت رکھے اور ہمیں آپ کی اور تسبیح خانہ کی قدر عطا فرمائے ‘آمین!(مسز اعجاز‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 066 reviews.