محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ جہاں لوگوں کو نئے نت فتنوں سے بچا رہا ہے ان کے روحانی مسائل اور بیماریوں کا حل گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر پہنچا رہا ہے۔ لوگ درد ر بھٹکنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل خود نکال لیتے ہیں۔ اسی طر ح اس رسالہ میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکے لا علاج اور پیچیدہ بیماریوں میں الجھے ہوئے مریضوں کےلئے شفاء کا سچا اور انوکھا پیغام ہیں۔ اس کے لئے میں بھی ایک ٹوٹکہ آپ کی خدمت پیش کر رہا ہوں۔ ھوالشافی : ایک بوتل میں صاف پینے کا پانی بھر لیں ‘ اس میں ایک عدد چھوٹی الائچی، ایک عدد بڑی الائچی ، ایک عدد کالی ہرڑ ‘ ڈال دیں۔روزہ افطار کرنے کے بعد یہ پانی وقفے وقفے سے پینا ہے اور رمضان کے علاوہ باقی دنوں میں سارا دن یہی پانی استعمال کریں‘معدہ‘ جگر‘دل کے امراض کے لئے بے حد مفید ہے۔ تبخیر ، گیس نہیں ہو گی‘ طبیعت میں فرحت تروتازگی اور جسم ہلکا پھلکا رہے گا‘ رمضان کا مہینہ بہت خوشگوار گزرے گا۔(محمد غضنفر، کوٹ ادو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں