Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ریاست پر کالی دیوی کاتاریخی حملہ اور اس کا توڑ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

حسن ریاض صاحب شہر شاہ جہان پور انڈیا سےایک ماہانہ رسالہ نکالتے تھے جس کا نام’’ منشور‘‘ تھا۔ ایک دفعہ کہنے لگے کہ ایک باباجی مجھ سے ملنے آئے‘وہ ریاست میں چھبیس سال رہ کر آئے تھے‘ وہ نواب کے محل میں بجلی کے شعبے میں کام کرتے تھے‘ جب بجلی عمومی نہیں تھی اس وقت بھی محل میں بجلی تھی‘ بابا جی نے چند سال بجلی کے شعبے میں کام کیا اور پھر محل میں پانی کے نظام کےہیڈ کی حیثیت سے کام کرتے رہے‘ ان کے زیر نگرانی کئی آدمی کام کرتے تھے۔پانی کے بڑے پمپ ، ان کی مرمت‘ پانی کا نظام ‘محل کا یہ تمام شعبہ ان کے ذمے تھا۔
ریاست میں چوری ڈکیتی قتل و غارت
میرے دل میں آیا کہ میں لوگوںکے تجربات‘مشاہدات اوردلچسپ واقعات اپنےرسالہ میںشائع کروں‘لوگوں کو فائدہ ہوگااور رسالہ کی اشاعت میں بھی اضافہ ہوگا۔ میں نے ان بابا جی سے پوچھا کہ مجھے وہاں کے کوئی واقعات مشاہدات سنائیں۔ بابا جی نے کچھ واقعات مشاہدات سنائے تو ایک واقعہ سن کر میں چونک پڑا ۔ ریاست کے ایک بزرگ ولی جن کا نام حاجی ولی محمد صاحبؒ اور ان کے والد کا نام حاجی عبد الحق صاحبؒ ہے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ ریاست میں ڈاکوئوں کا ایک گروہ آگیا‘ روزانہ ڈاکے ، قتل‘ اور اغوا کی واردات ہونے لگیں، پتہ چلا کہ بنارس کے کوئی ڈاکو ہیں اور ان کے ساتھ کسی مقامی بندے کا آشروات(پشت پناہی) ہےجو ان کی مدد کرتا ہے۔
فوج کو حکم جاری کر دیا
ریاست کے نواب کو بہت تشویش ہوئی کہ میری ریاست میں بد امنی پیدا ہو رہی ہے ‘ نواب صاحب بہت نیک اورہمدرد انسان تھے ‘ لہٰذاانہوں نے کہا کہ کسی طرح اس معاملہ کا ازالہ کیا جائے ‘ اپنی فوجوں کو حکم جاری کر دیا۔ ڈاکو دریا کے کنارے جنگل میں رہتے تھے‘ شہر میں آتے واردات کرتے اور اس انداز سے کرتے کہ فوجیں موجود ہیں‘ پولیس موجود ہے‘ نگہبان موجود ہیں‘ چوکیدار‘ نگران موجود ہیں لیکن وہ واردات کرتے اور چلے جاتے مگر پکڑے نہیں جاتے تھے اور ہر دفعہ بچ کر نکل جاتے اور کسی کے ہاتھ نہیں آتے تھے۔ نواب سخت پریشان تھا‘ اس نے بہت سختی کر دی‘ حتیٰ کہ سزا کے طور پر اپنے پولیس اور فوج کے افسران کو جبری ریٹائر کر دیا‘ سزائیں دیں کہ تم ان کو کیوں نہیں پکڑ پا رہے ‘ نا معلوم ان کے پاس کوئی منتر تھا ‘ بقول ان بابا جی کے کہ لوگوں میں مشہور ہو گیا کہ ان کے پاس کوئی اسم ہے کوئی منتر ہے ‘ جس کی وجہ سے وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں اور لوگ ان کو نہیں دیکھ سکتے ۔
آخر کار وقت کےولی کی خدمت میں پہنچے
جب نواب صاحب تھک گئے‘بہت افسردہ اور پریشان تھے‘ آخر کار وہ حاجی ولی محمد ؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے‘ حاجی صاحب ؒنےان کی پریشانی کو بھانپ لیا ‘ نواب صاحب نے عرض کیا کہ یہ میرا مسئلہ ہے ‘ آپ اپنی روحانی طاقت سے اس کو حل کروا دیں۔حاجی صاحبؒ نے سر ہلایا اور فرمایا کہ ان شاء اللہ یہ مسئلہ حل ہو گا‘ آپ مطمئن رہیں‘ رعایا کی پریشانی دور ہو گی۔نواب صاحب بات کر کے چلے گئے ۔ حاجی صاحبؒ حسب معمول اپنے رات کے معمولات میں بیٹھے اور بیٹھتے ہی استخارہ کیا ۔ باباجی کہنےلگے مجھے ان کے استخارے اور عمل کا پتہ کچھ یوں چلا کہ ان کے گھر میں ایک خادم ہو تا تھا جس کا نام اللہ جوایا تھا‘اس کو جوایا کہتے تھے ۔ وہ خادم میرا دوست تھا ‘ جمعہ کے دن چھٹی ہوتی تھی ‘ ہم جمعہ ایک ہی مسجد میں پڑھتے تھے ‘ ایک اللہ والے بزرگ تھے ان کی مسجد میں جمعہ پڑھنے کے بعد ایک دوسرے سے حال احوال بانٹتے تھے‘ کبھی میں کچھ کھانے کی چیزیں لے جاتا اور کبھی اللہ جوایا لے آتا تھا تو یوں ہمارا وقت وہاں اچھا گزرتا تھا۔ جوایا نے مجھے بتایا کہ حاجی صاحب ؒنے رات کو چلہ کاٹا‘ مراقبہ کیا توپتہ چلا کہ اصل میںوہ ایک ہی ڈاکو ہے اور اس کے پاس کالی دیوی کے کوئی منتر ہیں جو وہ پڑھتا ہے تو اس کو کوئی نہیں دیکھ پاتا اور وہ سب کو دیکھ رہا ہوتا ہے‘ اس طرح کھلے عام واردات کرتا ہے۔
کالی دیوی کا منتر ناکام
حاجی صاحبؒ ٹھنڈی سانس بھر کے فرمانے لگے کہ اللہ جوایا یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ‘پھر حاجی صاحبؒ نے اس کے منتر کے توڑ کے لئے عمل شروع کیا اور بادشاہ کو اطلاع پہنچا دی کہ ایک شخص ہے جس کے پاس منتر ہے میں اس کا توڑ کروں گا‘ جب توڑ کردوں گا توآپ کے لئے اسے پکڑنا آسان ہو جائے گا کیونکہ وہ بالکل نہتہ ہو جائے گا اس کی طاقت اس کی قوت اور اس کا سب کچھ اس سے چھن جائے گا اور وہ ختم ہو جائے گا‘حاجی صاحب نے فرما دیا تھا کہ صرف گیارہ دن کے بعد وہ پکڑا جائے گااور واقعی ٹھیک گیارہ دن کے بعد ایک جگہ واردات کی اور وہیں پکڑا گیا۔ جب پکڑا گیا تو اس کی عقل حیران تھی کہ میں تو کسی کو نظر نہیں آرہا تھا‘ بات کھلتے کھلتے پتہ چلی کہ حاجی صاحب ؒنے اس کے کالی دیوی کے منتر کا توڑ کیا ہے ‘جب اس کا منتر ٹوٹا ہے‘ منتر کی تاثیر ختم ہو ئی ہے تواس وجہ سے وہ نظر آنا شروع ہو گیا ہے ۔یہ حاجی صاحب کی زندہ کرامت تھی اور زندہ کمال تھا جو اس بابا جی نے بتایا اور اسے حسن ریاض صاحب نے منشور رسالہ میں چھاپا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 064 reviews.