محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے والد صاحب حکمت کے شعبے سے وابستہ تھے‘ان کے پاس کھانسی کے مرض میں مبتلا افراد آتے تھے جنہیں وہ مرض کی نوعیت کے حساب سے مختلف نسخے استعمال کرواتے تھے جس سے انہیں اس مرض سے شفاء مل جاتی تھی۔یہ نسخے بارہا کے آزمودہ ہیں ‘عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں۔
خشک کھانسی کے لئے
سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو خشک کھانسی کا مسئلہ ہو جاتا ہے جس وجہ سے وہ سارا دن اور ساری رات کھانستے رہتے ہیں ۔حتیٰ کے بعض اوقات ادویات کےا ستعمال سے بھی افاقہ نہیں ہوتا ۔خشک کھانسی سے نجات کے لئے یہ نسخہ آزمائیں ان شاءاللہ چند دن میں ہی افاقہ محسوس ہو جائے گا۔ھوالشافی:مغز بادام مقشر سات عدد‘ مصری 25گرام‘ گائےکا مکھن 25 گرام لیں۔ان تمام اجزاء کو صبح کے وقت اچھی طرح گھوٹ کر مریض کو چٹائیں اور رات کے وقت بالائی کھلائیں۔جس شخص کو اتنی شدید کھانسی ہو کہ ایک منٹ بھی نہ رکتی ہو اس کے لئے لاجواب نسخہ ہے۔
ہر قسم کی کھانسی سے نجات
کھانسی کسی بھی قسم کی ہو اور کسی بھی دوا سےنہ رکتی ہو تو اس کےلئے سرسوں کا تیل دن میں دو سے تین بار مقعد کے اندر لگائیںان شاءاللہ کھانسی سے آرام آجائے گا۔ اس کے علاوہ درج ذیل نسخہ کھانسی کی صورت میں استعمال کریں اس سے بھی بہت جلد ہر قسم کی کھانسی سے مکمل نجات مل جاتی ہے۔ایک مٹھی گیہوں کے دانے ایک پائو پانی میں اس قدر ابالیں کہ جب ایک تہائی حصہ باقی رہ جائے تو اس میں ایک چٹکی نمک شامل کریں اور اس پانی کو مل چھان لیں۔جب نیم گرم ہو تو چسکی چسکی چائے کی طرح پی لیں‘ ان شاءاللہ ہر قسم کی کھانسی سے نجات مل جائے گی۔
یہ تمام نسخے آزمودہ ہیں جو بھی آسانی ہو اور میسر ہو استعمال کریں ان شاءاللہ کھانسی کے مرض سے نجات مل جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں