پریشانیوں‘بیماریوں سے عاجز متوجہ ہوں!اپنا روحانی آپریشن خود کیجئے!
مشکلات اور مصائب نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے‘آئے دن کسی نہ کسی الجھن اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔روز روز کے گھریلو جھگڑوں اور آپس کی ناچاقیوںسے تنگ آچکے ہیں‘تن تنہا ان حالات کامقابلہ کرنے کی سکت نہیں رہی‘ کاروباری مسائل ‘ رشتوں میں بندش اور بیروزگاری جیسے مسائل نے عاجز اور پریشان کر کے رکھ دیا ہےتواب مزید مایوس اور پریشان نہ ہوں!اس ماہ کی مقبول ساعتیںآپ کے لئےخوشیوں کی نوید اور روشن مستقبل کا سچا پیغام لائی ہیں۔
اس ماہ کی روحانی محفل
12جنوری بروزجمعہ عصر تا مغرب کے درمیان صرف اکیس مرتبہ یٰس وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیْمo پھر اپنے مسائل کا تصور کرتے ہوئے تین مرتبہ شَاھَتِ الْوُجُوْہ پڑھیں اور یہ کلمات پڑھتے ہوئے تینوں بار اپنا بایاں ہاتھ زمین پر ماریں‘اول وآخر سات بارد درود پاک لازمی پڑھیں۔
یہ عمل اس یقین کے ساتھ کریں کہ اللہ تعالیٰ میری فریاد کو سن رہا اور سو فیصد قبول کر رہا ہے۔اس تصور کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے ‘ دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ کےآخری عشرہ میں تین دن کا کھانا یا اس کے عوض رقم کسی غریب مستحق کو ہدیہ کردیں اور پھر اس تمام عمل کا ثواب صحابی رسولﷺ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ اور حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ان شاءاللہ سارا مہینہ خیرو برکت‘بیماریوں میں شفاء ‘معاملات میں آسانی اور عافیت ہو گی۔
ہر مہینے کا ورد مختلف خاص ساعتوں کے مطابق ہوتا ہے۔بے شمارلوگ ماہانہ روحانی محفل کی برکت سےدکھ درد ٹلوا رہے‘آپ بھی اپنے مقام پررہتے ہوئےیہ عمل کر کے با مراد ہو جائیںاور بذریعہ خط اپنے مشاہدات لازمی لکھیں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں