محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سال سے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محافل باقاعدگی سے سن رہا ہوں۔ان محافل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بہت عنایتیں کی ہیں۔جسمانی بیماریوں کے علاوہ روحانی بیماریوں سے بھی خلاصی نصیب ہوئی ہے‘اندر کی خباثتیں‘خاص طور پر میرے اندر فرقہ واریت اور مسلک کے نام پر ایک نفرت آگ تھی جس میں جلتا رہتا تھا اور کسی دوسرے کی بات کو برداشت نہیں کرتا تھا مگر اب یہ آگ مکمل طور پر بجھ چکی ہے۔دل میں وسعت اور دوسروں کے لئے خیر خواہی کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔پہلے زبان پر ہر وقت شکوہ و شکایتیں رہتی تھیں‘ وقت کے بادشاہ کے خلاف باتیں کرتا اور برے الفاظ سے یاد کرتا تھا مگر اب شکر کا جذبہ ملا ہے اور ان کے لئے دعائیں کرتا ہوں۔روحانی محافل سننے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے برکتوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔(عمران ارشد‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں