محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم اپنے دو مجرب نسخے عبقری قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہی ہوں‘ان شاءاللہ ان کے استعمال سےمخلوقِ خدا کو اس سے بہت نفع ہوگا اور میرے لئے صدقہ جاریہ کا ذریعہ ہوگا۔
چند منٹ میں تکلیف ختم
ہمارے علاقے میں ایک حکیم تھےجو پھوڑوں ‘ پھنسیوں اور زخموں کےلئے مرہم بناتے تھے‘ جو بھی شخص ان امراض کے صورت میں یہ مرہم استعمال کرتا تھاتو اسے چند ہی دنوں میں شفاء نصیب ہو جاتی تھی لیکن مرض کی صورت میں وہ مرہم دے دیتے تھے مگر اس کا نسخہ کسی کو نہیں بتاتے تھے۔ایک دن اچانک ان کو ہمارے ایک عزیز سےکوئی ضرورت پیش آئی۔انہوں نے تب حکیم صاحب سے وہ نسخہ مانگا تو انہوں نےبغیر کوئی ٹال مٹول کیے دے دیا۔اگر کوئی شخص ان مذکورہ امراض میں مبتلا ہو تو متاثرہ جگہ پر چند منٹ اس مرہم کی مالش کرے۔اس مرہم کی خاص بات یہ ہے کہ مرہم لگانے کے علاوہ کھا بھی سکتے ہیں۔یعنی اگر کوئی کمر درد‘اعصابی کھچائو اور جوڑوں کے درد میںمبتلا ہو تو ایک چمچ دن میں تین بار دودھ یا پانی کے ہمراہ استعمال کریں‘ اس کے علاوہ اگر فالج یا لقوہ کا مرض ہو تو اس صورت میں اس نسخے کو دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ہم نے مختلف لوگوں کو یہ نسخہ بنا کر دیا اور واقعی انہیں شفاء نصیب ہوئی ،درد سے کراہتے مریضوں کو آرام ملا‘ نسخہ نوٹ فرما لیں۔
ھوالشافی:کلونجی 50 گرام‘ زیتون روغن 50 گرام‘ شہد 200 گرام۔کلونجی کو بالکل باریک پیس کر اسے روغن زیتون اور شہد میں مکس کر لیں۔جو لوگ ان امراض میں مبتلا ہوں وہ خود بھی استعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔
گنجے پن کا علاج
اگر کوئی گنجے پن کے مرض میں مبتلاہو‘ کسی بھی دوا سے فرق محسوس نہ ہو رہا ہو تو اس مرض کے لئے بھی میرا آزمودہ نسخہ ہے جو عبقری اکتوبر 2006ء کے رسالہ میں شائع ہوا تھا۔ایک پائو کلونجی ‘ایک پائو خالص مہندی کے پتے‘ ایک بوتل سرکہ لیں۔ کلونجی اور مہندی کے پتے خوب باریک پیس لیں‘ان اجزاء کو اب سرکہ میں ملا لیں۔ایک دن کے ناغہ سے یہ نسخہ سر پر لگائیں اور دو گھنٹے کے بعد سر دھو لیں۔تین ماہ یہ نسخہ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ گنجے پن کا مرض ختم ہو جائے گا نئے اور گھنے بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں