میں عبقری کی انتہائی مشکور ہوںکہ انہوں نے علامہ لاہوتی صاحب کےکالم’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے ذریعے ہمیں جناتی دنیا ‘ان کی شرارتوں اور تباہیوںسے آگاہ کیا۔
ہمارے گھر میں اکثربھابھی اور بھائی کا جھگڑا رہتا تھا۔کوئی بہت زیادہ مسئلہ والی بات بھی نہ ہوتی اور دونوں کے لڑائی جھگڑے سے پر گھر میں واویلا مچنا شروع ہو جاتا۔آہستہ آہستہ ان کی آپس کی ناچاقیوں میں شدت آنے لگی اور محبت نفرت میں بدلنا شروع ہو گئی۔ایک دن ان دونوں کا کسی بات پر بہت زیادہ جھگڑا ہوا ‘بھائی بہت زیادہ غصے میں تھے ۔اس دن کے بعد دونوں میاں بیوی الگ الگ رہنا شروع ہو گئے۔بھابھی اور سب گھر والوں نے صلح کی کوشش کی مگر بھائی کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تاتھا اور وہ کسی بھی طرح صلح کے لئےآمادہ نہیں ہو رہے تھے۔ تمام گھر والے کافی پریشان تھے۔ان دنوں میں نے عبقری رسالہ لاہوتی نقش نمبر 1 شائع ہوا تھا۔میںنے بھابھی سے کہا کہ وہ یہ نقش پُر کرے اور اس کا عمل بھی کرے‘ ان شاءاللہ خیر اور عافیت والا معاملہ ہو گا۔ بھابھی نے اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے لاہوتی نقش کو پُر کیا اور بتائی گئیں ہدایات کے مطابق عمل بھی کیا۔اس نقش نے کمال ہی کر دیا‘اگلے ہی دن بھائی نے خود بھابھی سے صلح کر لی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان دونوں میں پہلے سے زیادہ محبت قائم ہو گئی۔حالانکہ اس سے پہلے سب صلح کی کوشش کر چکے تھے مگر ناکام رہےلیکن اس نقش کی برکت سے بھائی نے بغیر کسی کے کہے خود صلح کر لی۔
اب الحمدللہ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان کی آپس کی رنجشیں مکمل طور ختم ہو چکی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ایک پیارے سے بیٹے سے بھی نواز دیا ہے۔ تمام گھر والے بہت خوش ہیں کہ اب گھر میں سکون آگیا ہے۔اب کوئی بھی مسئلہ ہو یا کوئی پریشان نظر آئے تو اسے لاہوتی نقش پُرکرنے کا کہتی ہوں‘ الحمدللہ اس کی برکت سےبہت جلد نفع ہوتا ہے اور فیصلہ ہو جاتاہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں