یرقان اور ہڈیوں کے بخار کا یقینی خاتمہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے جو اپنے بہت سے جاننے والوں کو استعمال کرواچکی ہوں‘الحمدللہ اس سے لوگوں کو بہت نفع ہوا ہے۔میں چاہتی ہوں کہ عبقری رسالہ میں اسے شائع کر دیں تاکہ قارئین بھی اس سے نفع پائیں۔
اگر کسی کو پرانے سے پراناہڈیوں میں بخار ہو‘بھوک نہ لگتی ہو‘جگر کی خرابی ہو‘پیلا یا کالا یرقان ہو تو ان تمام امراض کی صورت میں یہ نسخہ بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ جو بچے کھانا نہ کھاتے ہوں‘ دودھ نہ پیتے ہوں اور اس وجہ سے کمزوری کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہوںتو ان تمام صورتوں میں بھی نسخہ بہت شفاء بخش ثابت ہوتا ہے۔اس نسخے کے میرے پاس بے شمار تجربات ہیں۔یہاں اپنے ایک تجربے کا تذکرہ کرنا چاہوں گی۔ایک بار میرے دونوں بیٹوں کو پیلیا یعنی پیلا یرقان ہو گیا تھا۔انہیں چند دن یہ نسخہ مسلسل استعمال کروایا جس سے انہیں شفاء ملی۔پھر بچوں کے دوستوں کو بھی بخار کا مسئلہ ہوا تو انہیں بھی اسی نسخے سے شفاء ملی۔حتیٰ کے یہ نسخہ ہمارے جاننے والے رشتہ دار احباب جو بیرون ممالک میں مقیم تھے انہیں بھی بنا کر پہنچایا‘انہیں بھی شفاء نصیب ہوئی۔آئیے نسخہ کا طریقہ کار نوٹ فرمالیں۔
ھوالشافی:منقیٰ یعنی بڑی کشمش ایک چھٹانک‘ نوشادر ایک املی کے بیج کےبرابر‘خشک مکو کے سات دانے لیں۔منقیٰ کو دھو کر خشک کر لیں۔جب منقیٰ خشک ہو جائے تو اس کے بیج نکال پھینک دیں۔پھر املی کےبیج کےبرابر نوشادر اور خشک مکو کے سات دانے سِل باریک پیس لیں اور پھر اس میں منقیٰ ڈال کر پیس لیں۔اس میں پانی بالکل بھی نہ ڈالیں اورکسی ڈبیا میں محفوظ کر لیں‘اسے بغیر فریج کے بھی کسی جگہ پر محفوظ کر سکتے ہیں۔خوراک:صبح ‘ دوپہر ‘ شام کھانے کے بعد بڑوں کو املی کے ایک بیج کےبرابر‘بچوں کو آدھے املی کے بیج کے برابر اورنوزائیدہ کو صرف چٹانا ہے۔ان شاءاللہ چند دن کے استعمال سے ہی شفاء نصیب ہو گی۔نوٹ:ا س نسخے کو گرائینڈر وغیرہ پر نہیں پیسنا ورنہ فائدہ نہیں ہوگا‘ صرف سِل کے ذریعے ہی پیسنا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں