جوڑوں کے درد کا آسان مفت اور آزمودہ علاج
آج کل جوڑوںکا درد عام بیماری بن گیا ہے۔ اس میں مرد و خواتین سب ہی مبتلا ہیں۔ دوائیوں پر بہت سی رقم خرچ کی جارہی ہے اور تکلیف دہ درد کے علاوہ لوگوں کا مالی نقصا ن بھی بہت ہورہا ہے کیونکہ ادویات کےحصول کے لئے بہت سی رقم خرچہوتی ہے۔ بعض اوقات مرض کی شدت اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ بعض لوگوں کے ہاتھوں ‘پائوں ‘گھنٹوں اور بعض کے چہرے بھی سوج جاتے ہیں۔اس بیماری سےنجات کےلئے اپنا بارہا کا آزمودہ روحانی عمل تحریر کر رہا ہوں‘یہ ایک ایسا علاج ہے جس پر کوئی خرچ نہیں آئےگا اور ان شاء اللہ جوڑوں کے درد میں آرام بھی مل جائے گا۔جو مرد وحضرات جوڑوں کے درد میںمبتلا ہیں وہ اس روحانی علاج کو ضرور آزمائیں‘ان شاء اللہ شفاء ہو گی اوراس اذیت ناک بیماری سے جان چھوٹ جائے گی۔عمل درج ذیل ہے۔
جسم کےجس جوڑ میںیا جہاں بھی درد ہو اس جگہ کو مضبوطی سے پکڑلیں اور وضو کی حالت میں دس بار سورئہ فاتحہ ‘ دس بار سورئہ کافرون پڑھیں اور درد والی جگہ پر دم کردیں۔ پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا نہیں۔ اگر نہیں آیا تو پھر اسی ترتیب کے ساتھ دوبارہ دم کریں‘ ان شاءاللہ دو سے تین دفعہ دم کرنے سے آرام آجائے گا۔اس عمل کو دن میں تین مرتبہ یعنی صبح ‘ دوپہر اور شام کریں اور اس وقت تک جاری رکھیںکرتےرہیں جب تک مکمل آرام نہیں آجاتا۔
دوسرا روحانی علاج یہ ہے کہ فجر کی نماز کےبعد اور سورج نکلنے سے پہلے سات بار سورۃ فلق پڑھیں‘ پھر ایک مرتبہ سجدہ تلاوت کریں اور سجدہ میں تین مرتبہ سجدہ کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی اورسات مرتبہ حَسْبِیَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيل نِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيرُپڑھ کر سجدے سےسر اٹھا لیں۔یہ عمل بھی انشاء اللہ جوڑوں کے درد کو زائل کرنے کےلیے نہایت مفید ہے۔
جوڑوں کےدرد کےعلاوہ اگر کسی بھی قسم کی جسمانی تکلیف ہو تو اس کے لئےنہایت مجرب عمل ہیں جو بھی آسانی ہو کر لیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔سورۃ فاتحہ فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان 41مرتبہ پڑھناہر قسم کی بیماری اور دردختم کرنے کا موثر علاج ہے۔سورۃ عنکبوت کو کاغذ پرلکھیںاور دھو کر اس پانی کو پی لیں۔ ان شاء اللہ جسم سے ہر قسم کا درددفعہ ہوگا۔ مجرب ہے۔اس کے علاوہ صبح کے وقت سات مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر چہرے پر دم کریں، انشاء اللہ تمام دردوں سے بے خوف ہوجائیں گے۔ صحت مند آدمی کو بھی یہ عمل کرنا چاہیے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہے۔اَلْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ۔ثُمَّ الَّذِینَ کَفَرُواْ بِرَبِّهِم یَعْدِلُونَ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں