محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میرا تعلق 2018ء میں ہوا وہ اس طرح کہ میں نے فیس بُک پر عبقری کےپیج کو لائک کیا ہوا تھا جہاں آئے دن مجھے نئے نئے نسخے اور ادویات کے بارے انفارمیشن ملتی رہتی تھی۔ گزشتہ دو ہفتے قبل میرا گلا خراب ہوا اور ہلکی ہلکی کھانسی شروع ہوگئی جب دوسرے ہفتے میں کھانسی شروع ہوئی تو میں نے اس کو سنجیدگی سے لیا اور ڈاکٹر سے رجوع کیا اس نے ایک سیرپ اور چند گولیاں کھانے کے لیے دیدی ۔ دودن دوائی کے استعمال کے باوجود کھانسی نہیں جارہی تھی میرے اندر ایک ڈر سا بیٹھ گیا تھا کہ یہ وبائی مرض نہ ہو ۔ اس لیے میں نے گھر میں بھی اپنے بچوں سے فاصلہ رکھنا شروع کردیا لیکن انہیں محسوس نہیں کروایا کہ میں نے فاصلہ رکھا ہوا ہے کچھ کام ہوتا تو میں دور سے ہی کھڑی ہوکر آواز دے کر کہہ دیتی۔ پھر مجھے خیال آیا کیوں نہ فیس بُک پر عبقری پیج سے میری بیماری کا کوئی علاج مل جائے۔ میں نے نیٹ آن کیا اور عبقری پیج پر دوائی کی تلاش شروع کی تمام ادویات کا جائزہ لیا تو مجھے شفائے حیرت سیرپ کھانسی میں مفید نظر آیا۔ میں نے فوراً سے دواخانے کال کی اور دو بوتل شفائے حیرت سیرپ کی بُک کروائی جو کہ مجھے اگلے دن شام کو بذریعہ پارسل مل گئیں۔ لکھی ہوئی ہدایت کے مطابق میں نے گرم پانی میں دو چمچہ ڈال کر دن میں تقریباً چھ بار پینا شروع کردیا کچھ دن کے مسلسل استعمال کے بعد ابھی ایک بوتل ہی ختم ہوئی تھی کہ میری کھانسی ختم ہوگئی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ مجھے کھانسی سے نجات مل گئی اس کے علاوہ اس کا یہ بھی فائدہ میرے مشاہدے میں آیا کہ میرا ہر وقت جو منہ خشک رہتا تھا اس کے مسلسل استعمال سے اب نہیں رہتا۔ گھر میں اب جب بھی کسی کو کھانسی کی شکایت ہوتی ہے تو میں اس کو شفائے حیرت سیرپ استعمال کرواتی ہوں جس سے جلد ہی افاقہ ہوتا ہے۔ اس کو پینے سے گلے میں کانٹے کا احساس ختم ہو جاتا ہے سکون میسر ہوتا ہے۔(زاہدہ بی بی، پسرور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں