محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے ایک سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں ۔ جون جولائی میں اتنی سخت گرمی ہوتی ہے کہ برداشت سے باہر ہو جاتی ہےسارا دن گاڑی چلا چلا کر میری حالت بگڑی جاتی ہے کیونکہ میں مسافر کوچ چلاتا ہوں ۔ صبح آٹھ بجے گھر سے نکلنا اور رات دس بجے گھر آنا عام سی بات ہے اور کھانابھی باہر کھانا جس سے سینے کی جلن بھی رہتی تھی۔ میں یہاں بتاتا چلوں کہ میراتعارف عبقری سے اس طرح ہوا کہ ابھی میری کوچ نکلنے میں آدھا گھنٹہ باقی تھا میں نے سوچا اخبار پڑھ لوں لاری اڈہ راولپنڈی میں میری کوچ اسٹینڈ پرکھڑی تھی اور میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا اپنے ٹائم کا انتظار کررہا تھا میں نے اخبار فروش کو آواز دی کہ کچھ پڑھنے کے لیے دیدے اس نے مجھے عبقری رسالہ تھمادیا۔ آدھا گھنٹے میں نے پڑھامجھے اچھا لگا میں نے اخبار فروش کو واپس دینے کی بجائے اس کے پیسہ دے دیئے اور پنڈی سے پشاور پہنچا جہاں پانچ گھنٹے کے آرام کے بعد دوبارہ پنڈی کے لیے نکلنا تھا میں نے کھاناکھانے اور چائے پینے کے بعد عبقری رسالہ پکڑا اور پڑھنا شروع کیا تب مجھے یہ فارمولہ ملا تھا۔ گرمی کا توڑ ہے یہ فارمولہ جو عبقری دواخانے نے تیار کیا ہے جس میں فٹنس فولاد اور ٹھنڈک پائوڈر شامل ہے۔ فٹنس فولاد میں ٹھنڈک پائوڈر ڈال کر چمچ سے ہلا کر پینا ہوتا ہے۔ میں نے سوچا یہ تو لاہور سے ہی ملے گا لیکن جب میں کچھ صفحات پلٹے تو وہاں ایجنسیوں کی لسٹ اور نمبرز تھے اور اتفاق کی بات یہ کہ جو پشاور میں ایجنسی تھی وہ صرف کچھ فاصلے پر ہی تھی میں فوراً گیا اور فٹنس فولاد ٹانک، ٹھنڈک پائوڈر خریدا اور اسی وقت بنا کر پیا اور آرام سے سو گیا جب اٹھا تو خود کو بہترین محسوس کررہا تھا حالانکہ کھانے کے بعد جب میں سوکو اٹھتا تھا تو سینہ میں جلن شروع ہو جاتی تھی اس کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ پیاس زیادہ نہیں لگتی اور شدید گرمی میں بھی جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔
اب میں سفر پر جانے سے پہلےایک ڈیڑھ لیٹر بوتل میں فٹنس فولاد ڈال کراور ٹھنڈا پاؤڈر حل کر لیتا ہوں اور سفر میں آہستہ آہستہ استعمال کرتا رہتا ہوں جس سے پسینہ کی شکل میں نکلنے والے نمکیات پورے ہوتے رہتے ہیں اور سارا دن گاڑی چلانے کے باوجود میں اپنے آپ کو تندرست وتوانا محسوس کرتا ہوں۔فٹنس فولاد سے ایک چیز تجربے کے طور پر میرے سامنے آئی کہ دوسرے بازاری مشروبات پینے سے گلا خراب ہو جاتا تھا لیکن فٹنس فولاد کے استعمال سے نہ گلا خراب ہوتا ہے اور نہ ہی بلغم کی کوئی شکایت ہوتی ہے۔
(محمد ظہور،راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں