محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے پانچ سال سے بلڈپریشر کا مریض ہوں۔ بات بات پر غصہ کرنا میرا معمول تھا۔لیکن جب سے عبقری دواخانے کا بلڈپریشر شفاء استعمال کرنا شروع کیا ہے بلڈپریشر کنٹرول میں آگیا ہے ۔ عبقری سے تعارف میرے ایک رشتے دار نے کروایاجو گجرات میں رہتے ہیں وہ ایک دن لاہور آیا تھا کہ میں نے یہاں ایک حکیم صاحب سے ٹائم لیا ہوا ہے ان سے ملاقات کرنی ہے۔ مجھ سے کہنے لگا کہ آپ کا بھی بلڈپریشر ہائی رہتا ہے آپ بھی میرے ساتھ چلیں کیونکہ ایک ٹوکن پر دو مریض چیک اپ کرواسکتے ہیں ۔اگلی صبح سات بجے میں اور میرا رشتہ دار آپ سے ملاقات کے لیے آئے تو آپ نے اس کو بھی ادویات تجویز فرمائی اور میں نے بھی اپنا مسئلہ بتایا تو آپ نے مجھے بلڈپریشر شفاء کی دس بوتل استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے پانچ بوتل لی اور گھر آگیا رشتے دار وہی سے واپس گجرات کی طرف روانہ ہوگیا ۔ میں نے بلڈپریشر شفاء کا استعمال شروع کیا پانچ بوتل کے ختم ہونے پر کافی فرق محسوس کیا پہلے میرا بلڈپریشر روزانہ کی بنیاد پر ہائی رہتا تھا لیکن اب ہفتے میں ایک دن پر آگیا تھا میں دوبارہ دواخانے آیا اور پانچ بوتل اور لیں اور استعمال شروع کیا دس بوتل استعمال کرنے کے بعد میرا بلڈپریشر مکمل کنٹرول ہوگیا تھا اب کبھی کبھی جب میں زیادہ مصالحے دار اشیاء کا استعمال کرتا ہوں یا زیادہ گرمی لگنے سے بلڈپریشر ہائی ہو جاتا ہے ورنہ کنٹرول میں رہتا ہے۔ (یوسف خان، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں