محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر عبقری رسالے کے دیوانے ہیں میں نے کبھی نہیں پڑھا تھا جس دن سے میرے پیٹ میں درد شروع ہوا اس کے بعد میں دن پڑھنا شروع کیا ہوا کچھ اس طرح سے تھا کہ آدھی رات کو پیٹ میں گیس کی وجہ سے درد شروع ہوگئی میں نے انگریزی سیرپ پیا لیکن فرق نہیں پڑا میں نے اپنے شوہر کو اٹھایا اور کہا کہ میرے پیٹ میں بہت درد ہے ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں انہوں نے کہا ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں جب گھر میںڈاکٹر موجود ہے میں حیران ہوئی کہ میں کیا کہہ رہی ہوں اور یہ کیا کہہ رہے ہیں تو فوراً سے اٹھے اور ہاضم خاص دی کہنے لگے ہاتھ آگے کرو میں نے ہاتھ آگے کیا تو پھکی ڈال دی اور پانی کا گلاس دیا کہ کھائو میں نے کھائی اور کہنے لگے دس منٹ ٹھہر جائو دس منٹ کے اندر اندر پیٹ درد ختم ہوگیا اور عبقری نے مجھے بھی اپنا دیوانہ کرلیا اس دن کے بعد عبقری پڑھنا شروع ہوگئی اور ہاضم خاص تو میں کہتی ہوں ہر گھر میں ہونی چاہیے۔ (صبا عامر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں