محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 50 سال ہے گزشتہ20 سال سے بینک میں جاب کررہا ہوں اب آکر دماغی کمزوری ، قوت مدافعت میں کمی واقعہ ہوگئی کچھ بھی زیادہ دیر یاد نہیں رہتا۔ اکثر فائلیں رکھ کر بھول جاتا ہوں اور کئی کئی دن ملتی ہی نہیں حالانکہ کمرے میں ہی ہوتی تھیں۔ ایک روز چھٹی کے بعد بینک سے گھر گیا تو میری اہلیہ نے میرے سامنے ’’تندرستی ٹانک‘‘ کے نام سے ایک سیرپ رکھ دیا میں نے اٹھایا اور اس پر درج فوائد پڑھنا شروع ہوگیا اور لاجواب ہوگیا کہ اس پر جو لکھا ہے اگر اس میں وہ خوبیاں ہیں تو یہ تو بہت کمال کی چیز ہوگا۔ میں نے اہلیہ سے پوچھا کہاں سے لائی ہو تو اس نے بتایا کہ ایک جاننے والی نے بتایا تھا میں نے سوچا آپ کے لیے منگوا لوں۔ میں نے تندرستی ٹانک کا استعمال شروع کیا تقریباً دو ماہ کے استعمال سے دماغی کمزور اور قوت مدافعت میں کمی دور ہوگئی اب تو وہ وہ فائلیں یاد آنا شروع ہوگئی جس پر میں نے ایک عرصہ سے کام ہی نہیں کیا تھا میری کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا اور اس کو دیکھتے ہوئے بینک نے مجھے پرموشن دے دیا ۔ اس کے علاوہ میرے بچے پڑھائی میں کافی کمزور تھے ان کو بھی استعمال کروانا شروع کیا تو چند ماہ کے استعمال سے ان کی کارکردگی اور سبق یاد رکھنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور امتحان کے بعد رزلٹ بہت اچھا آیا واقعی تندرستی ٹانک جسم و جان کیلئے شاہی ٹانک ہے۔ (رضوان سہیل، اچھرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں