محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا چھوٹا بھائی گزشتہ تین سال سے بیمار تھا‘ ہر طرح کا علاج کروایا‘ مگر صحت نہ مل رہی تھی‘عبقری رسالہ میں ہجویری محل میں بننے والے آستانہ منت مراد (لاہور شیخوپورہ روڈ‘ سٹاپ قلعہ ستار شاہ) کا معلوم ہوا‘میں اپنے بھائی کو لےکر وہاں گیا‘ وہاں ’’اسماء الحسنیٰ کے جلوے‘‘ کا عمل کیا۔ یقین کیجئے عمل مکمل کرتے ہوئے صرف پندرہ منٹ بھی نہ لگے اور میرے بھائی کی طبیعت بحال ہونا شروع ہوگئی‘ آتے ہوئے وہ انتہائی بے چین اور بے زار تھا جبکہ عمل کے بعد اس کی طبیعت نظر آرہی تھی کہ ہشاش بشاش ہوگیا ہے۔ (جنید‘ شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں