قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
مئی کے جوابات
1۔آپ اپنی اہلیہ کو عبقری دواخانہ کا تیار کردہ سیرپ ’’سکون افزاء ‘‘ کی کم از کم بارہ بوتلیں استعمال کروائیے‘ ان شاء اللہ ان کےیہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے‘ مزید نماز فجر کے بعد ان کو قریبی پارک ‘ باغ یا کھلی فضاء میں سیر کیلئے لے کر جائیں اور ان سے عرض کیجئے کہ لمبے لمبے سانس لیں۔ (جویریہ‘ لاہور)
2۔یہ نسخہ ایسے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے جو رعشہ سے عاجز آگئے ہوں‘ اس کے علاوہ یہ نسخہ دماغی طاقت کیلئے یادداشت کیلئے پرانے نزلے زکام کیلئے‘ کیرے ریشہ بلغم کیلئے‘دماغی کمزوری کیلئے بہت مفید ہے۔ھوالشافی: مغزبادام تیس گرام‘ مغز گھیا بیس گرام‘ زیرہ سیاہ دس گرام‘ فلفل دراز پانچ گرام‘ مرچ سفید پانچ گرام ان تمام کو پیس کر ایک چمچ نیم گرم دودھ صبح نہار منہ اور ایک چمچ شام دودھ کے ساتھ کچھ ماہ لیں۔ (عبدالمجید‘ اسلام آباد)
3۔ محترم آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ میرے جاننے والےکو یہی مسئلہ تھا‘ ہم نے یہی کورس استعمال کروایا اب ستر فیصد ٹھیک ہوچکا ہے۔ (شبیرحسین‘ ملتان)
4۔آپ تمام گھر والے سارا دن کھلا ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ مزید دماغی کمزوری کیلئے جب بھی پڑھنے کیلئے بیٹھیں تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ لیا کریں‘ ان شاء اللہ حافظہ مضبوط اور پڑھا ہوا ہمیشہ یاد رہے گا۔ (نورین‘ گجرات)
5۔میری خالہ کو بھی ہارمونز کا مسئلہ تھا‘ ہم نے عبقری دواخانہ سے اسسٹنٹ صاحب کےمشورہ سے انہیں عبقری دواخانہ کاتیار کردہ ’’ہارمونز شفاء‘‘ کورس ‘ سات ماہ مسلسل استعمال کروایا‘ اب الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہیں‘ مزید گلٹیوں کے لیے عبقری دواخانہ کی ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ استعمال کیجئے۔ یہ کورس بہت جلد اثرکرتا ہے۔ ہم تمام گھر والے صرف عبقری دواخانہ کی ادویات ہی استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو بھی انہی ادویات کا مشورہ دوں گی۔ (صائمہ تنویر‘ قصور)
جون کے سوالات
(1)قارئین! السلام علیکم! میری عمر 56 سال ہے میرا ایک مسئلہ ہے کہ میرے بائیں بازو میں درد رہتا ہے کبھی ٹانگ میں بھی درد شروع ہو جاتا ہے‘ ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ اس کے علاوہ میری بیوی شوگر کی مریضہ ہے‘ کندھوں میں تکلیف اور ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے۔(ف۔ شجاع آباد)
(2)قارئین! السلام علیکم!میں سولہ سال سے ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوں ۔ میرے ناک کےدو آپریشن ہوچکے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں ناک کی ہڈی بڑھی ہے۔ آپریشن کے باوجود میری ناک کی ایک سائیڈ بند رہتی ہے اور میرے سر میں بہت شدید درد رہتا ہے بہت علاج کرواچکا ہوں لیکن بیماری پیچھا نہیں چھوڑ رہی۔(آفاق محمود، جہلم)
(3)میرے چھوٹے بھائی کو تقریباً پچھلے دس سال سے جلد کی الرجی ہے جس سے چہرے کی رنگت کالی سیاہ ہوگئی ہے جسم پر خارش ہوتی رہتی ہے اور جسم پر سفید دھاریاں بن چکی ہیں کافی علاج کروایا لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ (محمد صفدر، واہ کینٹ)
(4)میرے سسر کی یادداشت تقریباً ختم ہوگئی ہے کسی کو پہچانتے نہیں ہیں ان کی عمر 80 سال ہے ادویات کا بھی استعمال کروایا ہے لیکن ادویات بھی اثر نہیں کررہی کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ ہو تو لازمی بتائیں۔ (محمد اسلم ، لاہور)
(5)میری بیٹی بہت بیمار ہے ایک سال ہوگیا ہے اس کو بخار تھا‘ بعدمیں سردرداور چکر آتے تھے پھر کمرمیں درد ہونے لگی بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اب اس کو قے آتی ہے جو کچھ کھاتی نکال دیتی ہےاس کے لیے کسی کے پاس کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ ہوتو ضرور بتائیے ۔ (افتخار جٹ، لاہور)
(6)میری والدہ کے پورے جسم میں پچھلے دس سال سے گلٹیاں ہیں پھر تین سال کے بعد چھاتی پر زخم بن گیا اس کا بہت علاج کروایا کوئی فرق نہیں پڑا آپریشن بھی کروایا کیموتھراپی کورس ہوئے شعاعیں لگوائی لیکن کوئی فرق نہیں پڑرہا۔ (صفیہ بی بی، جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں