(ن،ف، پوشیدہ)
گھٹنوں کی درد
امی کے گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ انہوں نے ہر نماز کے بعد یَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُگیارہ مرتبہ یَاحَیُّ ستر مرتبہ پڑھا انہیں بہت فائدہ ہوا۔
دانتوں میں درد
میرے دانتوں میں شدید درد رہتا تھا ۔ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ ایک شخص شراب پینے کا عادی تھا وہ کسی شادی کی تقریب میں گیا تو وہاں کسی نے اسے سورئہ ماعون کا بتایا اس نے یہ وظیفہ پڑھا اس کی شراب پینے کی عادت ختم ہوگی۔میں نے یہ سنا اور دانتوں کے لیے سورئہ ماعون پڑھی اور دعا کی یا اللہ اس سورئہ کی برکت سے میرے دانتوں کے اندر کیڑے کو ختم کردے۔ کیڑا ختم ہوگیا اور میرے دانت کا درد ٹھیک ہوگیا۔
سورۃقریش سواری کے لیے
اگرسواری نہ ملتی ہوتو سورئہ قریش پڑھتی ہوں جس کی برکت سے رکشہ مل جاتا ہے۔ او راگر ٹریفک جام ہوتو یہی سورت پڑھنے سے ٹریفک رواں ہو جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں