(مسرت شاہین، وزیر آباد)
بلغمی کھانسی کے لیے
جس کسی کو بلغمی کھانسی ہو وہ پٹھ کانٹا، مکئی، اور شہد لے پٹھ کانٹا دیہاتوں میں ایک بوٹی ہوتی ہے اس کو اور مکئی کے سٹے کے دانے اُترے ہوئے ہوں خالی سٹے کچے ہوں اُبلے ہوئے نہ ہوں ان کو جلا کر راکھ بنالیں اور پیس کر شہد ملالیں۔ چنے کے برابر گولیاں بنالیں صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں ان شاء اللہ بلغمی کھانسی کے لیے بڑا آزمودہ ہے۔
جسم میں پانی کی کمی
میری بہن کے بچوں کو موشن لگ گئے پانی کی کمی ہوگئی ڈرپیں لگوائی ادویات کا استعما ل کروایا پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک ہمسائی نے یہ نسخہ دیا استعمال کروایا افاقہ ہوا۔ انار دانہ، پودینہ، سونف آدھا آدھا چمچ لے کر ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبال لیں جب آدھا کپ رہ جائے تو چینی یا شکر ملا کر پلائیں۔
چوٹ درد کے لیے
سائیکل، موٹر سائیکل سے یا کھیل کود کے وقت لگنے والی چوٹ کے لیے لاجواب ٹوٹکہ ہے کہ مٹی کی ہانڈی لے کر ایک کلو نمک اور ایک کلو پانی ڈالیں اور اسے ڈھانپ کر ابلنے کے لیے آگ پر رکھ دیں جب خوب اُبال لیں تو بھاپ دیں مہینوں نہ ٹھیک ہونے والا درد ایک دو ہفتے میں بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔
دانتوں کے لیے لاجواب منجن
دانت درد، دانتوں کا ہلنا اور لاجواب سفیدی کے لیے میٹھا سوڈا دو تولہ، پھٹکڑی دو تولہ، آدھا کپ سرکہ توے پر رکھ کر نیچے آگ جلا دیں جب سرکہ اچھی طرح سوکھ جائے تو پھٹکڑی اور سوڈا کو اتار کر کھرل کرلیں اور لاجواب منجن تیار ہے۔
نکسیر کے لیے
سیاہ کچے چنے کا چھلکا کورے برتن میں پانی ڈال کر بھگودیں‘ صبح نہار منہ پانی نتھار کر پی لیں۔ چند دن چند ہفتے استعمال کریں نکسیر کے لیے لاجواب ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں