محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 26 سال ہے دیکھنے میں تو میں بالکل ٹھیک خوبصورت جوان ہوں لیکن اندر سے بہت کمزور ہوں۔ ایف ایس سی کرنے کے بعد کوئی روزگار نہ ملا تو وقت گزاری کےلیے میں نے انٹرنیٹ کا بے جا استعمال کرنا شروع کردیا، آہستہ آہستہ انٹرنیٹ کی غلیظ دنیا میں چلا گیا اور اپنے آپ کو برباد کرلیا۔ ساری ساری رات سارا سارا دن میں اور صرف انٹرنیٹ اور کوئی نہیں، آپ یقین کریں کہ میں بس کھانے کے لیے اپنے کمرے سے نکلتا تھا ورنہ چوبیس گھنٹے کمرے کے اندر ہی رہتا تھا۔ اب مجھے اپنی صحت کی فکر ستانے لگی تو میں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے انگریزی ادویات تھمادی جس سے شفاء ملنے کی بجائے مرض اور بڑھتا گیا۔ پھر میں نے اپنے ایک کزن سے اس بارے بات کی کہ میں بے راہ روی کا شکار ہوگیا تھا اور اب جن بیماریوں میں مبتلا ہوں مجھے اس کا حل بتائو، اس نے مجھ عبقری دواخانہ کا ایڈریس دیا کہ لاہور جائو وہاں حکیم صاحب سے چیک اپ کرواؤ۔ میں صبح سویرے لاہور کیلئے نکل گیا‘ دواخانہ آکر پتہ چلا کہ آپ سے ملنے کے لیے وقت لینا پڑتا ہے البتہ آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوسکتی ہے میں نے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی اپنا مسئلہ بیان کیا انہوں نے مجھے چھ ڈبی نوجوان شفاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ میں نے باقاعدگی سے استعمال کی‘ اللہ تعالیٰ نے شفاء دیدی اور میں برباد زندگی سے خوشحالی کی طرف آگیا۔ (پوشیدہ،بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں