محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 45 سال ہے اور اگر مجھے بیماریوں کا مجموعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ میں امراض پیٹ، شوگر، یورک ایسڈ اور اعصابی کمزوری اور جسمانی درد میں مبتلا تھی۔ گھر میں ادویات کا ایک بڑا باکس تھا جس میں طرح طرح کی رنگ برنگی ادویات تھیں‘ کچھ صبح کھانے سے پہلے کچھ بعد اور کچھ رات سوتے وقت کھانا ہوتی تھی۔ ان ادویات کے ڈھیر کو دیکھ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ زندگی اسی میں گزر جائے گی۔ میری ایک ہمسائی جو اکثر جمعرات کو تسبیح خانہ جاتی تھی میں نے اس سے ایک روز کہا کہ میں تو بیماریوں کا گھر بن گئی ہوں کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔ اس نے مجھے جمعرات کو تسبیح خانہ ساتھ چلنے کا کہا میں نے ہاں کردی۔ وہ مجھے دواخانہ لے کر گئی جہاں آپ کے اسسٹنٹ صاحب کو میں نے اپنی بیماریوں کے متعلق آگاہ کیا انہوں نے مجھے ’’نورتن شفاء‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے تمام ادویات ترک کرکے نورتن شفاء کا استعمال شروع کیا تو چند ماہ کے استعمال سے میری شوگر کنٹرول، پیٹ کے امراض میں کمی، یورک ایسڈ میں بھی نمایاں حد تک مفید پایا۔ اب ہر جمعرات تسبیح خانہ آتی ہوں جہاں سے مجھے روحانی سکون میسر ہوتا ہے۔ پہلے میں بہت غصے میں رہتی تھی لیکن جب سے تسبیح خانے سے نسبت ہوئی ہے اخلاق مزاج میں نرمی آگئی ہے۔ (کہکشاں عارف، مانگا منڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں