محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے دو سال سے باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں بہت ہی اچھا اور منفرد رسالہ ہے۔میرا بیٹا دس ماہ کا ہے اس کو گرمی کی وجہ سے موشن لگ گئے اور جسم میں پانی کی مقدار بھی کم ہونا شروع ہوگئی موشن رک ہی نہیں رہے تھے‘ اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے دوائی لی ہم گھر والے سب پریشان ہوگئے۔ پریشانی کے عالم میں میں نے عبقری رسالہ پڑا دیکھا تو سوچا اس میں سے کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ تلاش کروں۔ میں نے پڑھنا شروع کیا تو اس میں ایک سیرپ جس کا نام چلڈرن سیرپ تھا اس پر نظر پڑی میں نے شوہر کو کہا یہ لے کر آئیں‘ مجھے امید ہے اس سے فرق لازمی ہوگا‘ شوہر نے کہا کہ اتنے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے علاج سے تو فرق پڑا نہیں اس دیسی دوائی سے کیا ہوجائے گا؟ مگر میں بضد رہی کہ چلڈرن سیرپ لے کر آئیں۔ خیر وہ فوراً سے عبقری دواخانہ گئے اور ایک چلڈرن سیرپ لے آئےمیں نے لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق بیٹے کو استعمال کروایا‘ تین دن میں بیٹے کے موشن ٹھیک ہوگئے اور چہرہ جو پانی کی کمی کی وجہ سے زرد ہوگیا تھا آہستہ آہستہ نارمل ہونے لگا۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس نے بروقت میری نظر عبقری رسالے پر ڈال دی اور بیٹے کی بیماری کا حل نکل آیا۔ میرے شوہر بھی اب مانتے ہیں کہ عبقری دواخانہ کی دوائی میں کچھ تو ہے ۔ اب جب بھی گھر میں کوئی بیمار ہو تو میں اس کے لیے خود ہی دوائی تجویز کرکے عبقری دواخانہ سے منگوا لیتی ہوں۔ (شائستہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں