محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گرمی کی شدت سے مجھے لُو لگ گئی جس سے بخار، متلی، الٹیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں۔ میری حالت بہت خراب ہوگئی تھی ہسپتال میں ایک دو بوتل گلوکوز کی بھی لگی کچھ افاقہ ہوا لیکن سینے میں بے چینی تھی جیسے آگ لگی ہو۔ میرے رشتے داروں میں ایک بابا جی میری عیادت کرنے آئے تو انہوں نے طبیعت کےبارے میں پوچھا میں نے ان سے تفصیل سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ تمہیں بہت ہی سخت لُو لگی ہے اس لیے انگریزی ادویات استعمال مت کرو ورنہ تمہارے جگر میں بھی گرمی پیدا ہو جائے گی۔ میں نے کہا پھر کیا استعمال کروں انہوں نے کہا کہ لاہور عبقری دواخانہ سے ’’ٹھنڈک پیکیج‘‘ منگوا لو بلکہ میں منگوا دیتا ہوں دو پیکیج استعمال کرو انشاء اللہ ٹھیک ہو جائو گے۔ دو دن بعد بابا جی آئے اور مجھے بطور ہدیہ ٹھنڈک پیکیج دے گئے استعمال شروع کیا تو دس دن میں ہی اندر کی گرمی ختم ہوگئی اور سینے میں ٹھنڈک کااحساس پیدا ہوگیا اور میں بیماری سے اٹھ کھڑا ہوا۔ میں نے بابا جی کا خود جا کر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے لیے اتنی اچھی دوائی تجویز کی ہے تو انہوں نے کہا یہ تو عبقری والوں کی مہربانی ہے کہ جو اس دور میں بھی اصل اور دیسی دوائی بنا رہے ہیں ورنہ انگریزی ادویات کا استعمال تو ایک بیماری کو ختم اور دوسری کو جنم دیتا ہے۔ میں نے باباجی کو اور انہوں نے حکیم صاحب کو بہت سی دعائیں دی۔ (احتشام، جمبر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں