(ہدایت اللہ شاہ، کراچی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری سے تقریباً دو سال سے وابستہ ہوں، عبقری میرا روحانی اور جسمانی ساتھی ہے۔ اب تو لوگ مجھ سے باقاعدہ کشتہ اور دیگر جڑی بوٹیوں کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں ۔ ماہ فروری کے رسالہ میںایک خاتون نےجو اپنے جسم اور چہرے پر غیر ضروری بالوں سے تنگ تھی اور اس کے لیے کوئی مشورہ مانگ رہی تھی اس سے متعلق میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ نسخہ: (۱)اسگندھ ناگوری،(۲) چوب چینی، (۳)سرنجان شیریں، (۴)کلونجی، (۵)کشتہ قلعی،(۶) کشتہ بیضہ مرغ۔ ایک سے لیکر چار تک تمام کو پچاس پچاس گرام لیکر سفوف بنالیں اورایک ہزار ایم ایل کے کیپسول بھرلیں۔
باقی دو کشتہ جات ایک ایک تولہ لیکر ان کو بھی مکس کرکے کیپسول بھرلیں صبح نہار منہ دو عدد پانی کے ہمراہ لیں۔ دوپہر کے کھانے سے بیس منٹ پہلے، اسی طرح رات کو کھانے سے پہلے استعمال کریں۔ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ کمزور جسم والی لڑکیاں بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی اور معدہ کی خرابیوں کے لیے بھی مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں