(پوشیدہ، کھوئیاں)
سورۃ کوثر کے ورد سے سلنڈر میں برکت
محلے میں ایک جاننے والی خاتون اکثر ملتی ہے تو اس کے ہاتھ میں سلنڈر ہی ہوتا ہے میں نے اس سے پوچھا کہ جب بھی آپ ملتی ہیں آپ کے ہاتھ میں سلنڈر ہی ہوتا ہے۔ کہنے لگی کیاکروں سلنڈر مہینے بھر کا بھرواتی ہوں لیکن یہ پندرہ دن ہی میں ختم ہو جاتا ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ ایسے کیا کریں جب سلنڈر بھروالیں تو اس پر اکتالیس دفعہ سورئہ کوثر اوّل آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پھونک مار دیا کریں۔ اگلی بار جب ملی تو کہنے لگی کہ کمال کا وظیفہ ہے اب سلنڈر میں جو گیس بھرواتی ہوں، پورا ایک ماہ استعمال ہوتی ہے۔
انجکشن لگوانے سے ڈرتی تھی
مجھے انجکشن سے بہت ڈر لگتا تھا ۔ میں نے پھر اپنے دل کو اوّل آخر تین دفعہ درود پاک تسمیہ کے ساتھ ایک دفعہ الحمد شریف تین دفعہ سورئہ اخلاص تسمیہ کے ساتھ ہدیہ کیا تودل میں حوصلہ اور ہمت آگئی اب میں انجکشن لگوا لیتی ہوں ورنہ پہلے میرا بی پی انجکشن کی سرنج دیکھ کر ہی لو ہو جاتا تھا۔ دوائی جتنی مرضی کڑوی ہو‘ کھا لیتی تھی لیکن انجکشن نہیں لگواسکتی تھی۔
قبض کشا ٹوٹکہ
میری خالہ ہمارے گھر دعوت پر آئے ہم نے طرح طرح کے مزیدار کھانے ان کے آگے پیش کیے سب نے کھائے پر خالہ صرف دیکھتی تھی کھاتی نہیں تھی میں نے خالہ سے کہا آپ کیوں نہیں کھا رہی تو انہوں نے بتایا کہ مصالحے دار سالن کھانے سے مجھے قبض کی شکایت ہو جاتی ہے اور یہ بہت پرانی ہے ۔ ادویات کا کافی استعمال کیالیکن فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے خالہ سے کہا آپ کھانا کھائیں میں آپ کو ایک چیز دیتی ہوں ان شاء اللہ آپ کو افاقہ ہوگا۔خالہ نے کہا بیٹا میں نے تمہارے کہنے پرکھانا تو کھا لیا ہے مگر مجھے پتہ ہے میں کس تکلیف سے دوچار ہو جائوں گی۔ میں نے ان کے ہاتھ پر ایک چھوٹا چمچ اجوائن کا رکھ دیا اور پانی کا گلاس دیا کہ کھائیں‘ انہوں نے کھایا اور صبح اٹھ کر کہنے لگی : کمال ہی ہوگیا ہے مجھے قبض کی شکایت نہیں ہوئی ۔ اجوائن ہے تو چھوٹی سی چیز لیکن اس کا فائدہ بہت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں