محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی نسلوں اور تسبیح خانے کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین۔ تسبیح خانہ میں ہر ہفتے ہونےوالےتین روزہ روحانی چلہ میں شرکت کرنےسے میرے بہت سے معاملات حل ہوگئے۔ تین روزہ چلہ کی برکت سے پانچ وقت کی نماز کی عادت ہوگئی ہے ۔ صبر کی عادت پڑ گئی ہے چاہے لوگ جتنی ناپسندید ہ ناقابل برداشت باتیں کریں۔ اس کے علاوہ ایک گھریلو مسئلہ تھا جس پر میری دونوں بہوئویں ناراض ہوکرمیکے چلے گئی تھیں نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی میرے بیٹوں کا گھر بس اُجڑ نے ہی والا تھا۔ وہ بھی راضی ہوکر واپس آگئی ہیں اور گھر کے کام کاج بہت ہی دلچسپی سے کررہی ہیں ۔ پچھلے دنوں میں کافی بیمار ہوگئی تھی تسبیح خانہ میں ہونے والے ہرہفتے کے تین روزہ روحانی چلہ میں ہونے والے اعمال‘ اسم اعظم کے ذکر اور دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت عطا فرمائی۔ (پوشیدہ، لاہور)
دل کی دھڑکن تیز رہتی تھی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر بارہ سال ہے میں اپنی امی کے ساتھ دوسری مرتبہ تسبیح خانہ میں تین روزہ چلہ کے لیے آئی ہوں یہاں آکر مجھے بہت سکون ملا ہے۔ اس بار میں نے چلہ بھی کیا ہے جو پچھلی بار نہیں کر پائی تھی ‘میرے دل کی دھڑکن اکثر بہت تیز ہو جایا کرتی تھی جس کےبارے میں ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا تو اس نے بتایا کہ آپ اعصابی طور پر کمزور ہیں صحت بخش اشیاء استعمال کریں تاکہ جسم میں جان آئے تب ہی آپ کی دل کی دھڑکن نارمل ہوگی۔ میں نے تسبیح خانہ آکر اسی نیت سے جمعرات عصر کے بعد سے لیکر اتوار ظہر تک ہونے والے چلہ میں شامل ہوئی کہ میری یہ بیماری دور ہو جائے اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کرلی اور آج میں صحت مند زندگی گزار رہی ہوں اس کے علاوہ میں نے جو امتحان دیا تھا اس کا رزلٹ بھی اچھا آیا ہے حالانکہ میں نے اتنی تیاری سے پیپرز نہیں دیئے تھے یہ سب تسبیح خانہ میں ہر ہفتے ہونےو الےتین روزہ روحانی چلہ میں شرکت کا فیض ہے۔ (فضہ بتول، جہلم)
بھائی راہ راست پر آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تسبیح خانہ میں آتی رہتی ہوں پہلا چلہ میں نے اپنے مسائل کے لیے جبکہ دوسرا چلہ میں نے اپنے بھائی کو راہ راست پر لانے کی نیت سے کیا۔ وہ گھر میں ہر بات پر لڑتا اور جھگڑتاتھا‘ امی سے بات تک نہیں کرتا تھا ۔ جب بھی امی کے پاس بیٹھتا تو ہر وقت جلی کٹی باتیں کرتا تھا ‘دولت کی ہوس کی باتیں کرتا تھا اور ہر وقت غصہ میں رہتا تھا۔ آوارہ دوستوں کے ساتھ آدھی آدھی رات گھر سے باہر رہتا‘ کوئی کام نہیں کرتا تھا بس شارٹ کٹ میں امیر ہونے کے خواب دیکھتا تھا۔ جب سے میں نے اس کی
نیت کرکے تسبیح خانہ لاہور میں ہر ہفتے ہونے والے تین روزہ روحانی چلہ جوکہ جمعرات کو عصر سے لیکر اتوار کی ظہر تک ہوتا ہے‘ میں جانا شروع کیا ہے اللہ کا شکر ہےبھائی کا مزاج بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ میرے سات چلے ہی مکمل ہوئے تھے کہ بھائی اب والدہ کی بہت عزت کرتاہے ان سے بغیر پوچھے کوئی بھی کام نہیں کرتا‘پانچواں چلہ جاری تھا کہ مجھے خبر ملی کہ بھائی کو ایک ہوٹل میں کیشیئر کی نوکری مل گئی ہے۔ بس اب نوکری سے گھر اور گھر سے نوکری پر جاتا ہے‘ آوارہ لڑکوں کے ساتھ اس نے اٹھنا بیٹھنا چھوڑ دیا ہے ہم سے بھی بہت پیار سے بات کرتا ہے یہ سب روحانی چلہ کا فیض ہے۔اس مرتبہ تو میرے والد نے بھی فیکٹری سے چھٹیاں لی ہیں کہ وہ بھی تسبیح خانہ میں تین دن گزاریں گے۔ (پوشیدہ، نارنگ منڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں