Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

وظیفہ پڑھتے ہی نوکری ملی اور بیٹی کا رشتہ بھی طے

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بچپن کی دوست عفت کے ابو یعنی میرے انکل نے مجھے باتوں باتوں میں اعمال کے نفع بتانے شروع کردئیے‘ اصل میں بات یوں شروع ہوئی کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی دوست کو عبقری رسالہ ہدیہ کیا تھا‘ وہ کہیں انکل کے ہاتھ لگ گیا۔ انکل کافی عرصہ سے بے روزگار تھے‘ گھر میں فاقے شروع ہوئے تو میری دوست کی والدہ یعنی انکل کی بیوی نے قریب کسی گارمنٹس فیکٹری میں کام شروع کردیا‘ جس سیکشن میں وہ کام کرتی تھیں وہاں صرف خواتین ہی ہوتی ہیں اور انچارج‘ سپروائزر تمام خواتین ہیں باپردہ ماحول ہے۔ خیر گھر کے اخراجات پھر بھی پورے نہ ہورہے تھے‘ انتہائی پریشانی تھی‘ میری سہیلی خود بہت پریشان تھی۔ ابھی پہلی معاشی پریشانیاں ختم نہ ہوئی تھیں کہ میری سہیلی کی والدہ نے بھی نوکری چھوڑ دی کیونکہ وہ بہت زیادہ بیمار رہنا شروع ہوگئی تھیں۔
اب جب میں سہیلی کے گھر گئی تو میری ملاقات انکل سے ہوگئی‘ انہوں نے مجھے بٹھایا اور بتانے لگی بیٹی تم نے یہ عبقری رسالہ ہمیں دیا‘ ہم بہت پریشان تھے‘ اس میں ایک عمل 800 مرتبہ بسم اللہ پڑھا‘ یعنی صبح کو آٹھ تسبیح بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور رات کو آٹھ تسبیح بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنی ہے۔ میں نے چند دن ہی پڑھا تھا کہ مجھے رات گیارہ سے صبح گیارہ بجے تک گارڈ کی نوکری مل گئی‘ انکل مزید بتانے لگے کہ جب مجھے یہ نوکری ملی تو مجھے رات میں اللہ پاک سے راز و نیاز کرنے کا موقع ملا اور میں نے یہ مزید دھیان اور توجہ سےکرنا شروع کردیا‘ اس کے علاوہ ساری رات جتنا وقت ملتا میں درود شریف پڑھتا رہتا۔ اللہ نے ایسا روزی کا بندوبست کردیا کہ ساری رات عبادت میں گزرتی ہے۔ مالک بہت اچھے‘ بہت خیال رکھتے ہیں‘ گھر کا گزارہ اچھا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مزید 800 مرتبہ بسم اللہ پڑھنے کا فائدہ یہ بھی ہوا کہ میری بیٹی (تمہاری سہیلی) کا بہت اچھی جگہ رشتہ طے ہوگیا ہے اور منگنی ہوچکی‘ شادی تین ماہ بعد ہے۔
وہ مزید بتانے لگے کہ واقعی اللہ کے کلام میں بہت برکت ہے‘ بگڑے کام سنورتے ہیں۔
عبقری رسالہ کے بہت دیوانے ہیں‘ آپ سے ملاقات کا جنون ہے‘ نمازی تو پہلے بھی تھے مگر اب اعمال پر لگ گئے ہیں‘ میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اب ملاقات کیلئے وقت کھلا تو آپ کی نیت کرکے ضرور ٹوکن لوں گی اور آپ کی شیخ الوظائف سے ملاقات ضرور کراؤں گی۔
اس کے بعد میں اپنی سہیلی کے پاس چلی گئی‘ کافی دیر بیٹھ کر باتیں کرتی رہی‘ پرانی یادیں تازہ کرتی رہیں‘ پھر میری دوست نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھوںمیں لے کر میرا شکریہ ادا کیا کہ تم نے عبقری رسالہ دیا‘ اسی رسالہ کی برکت سے آج میں اپنی آنکھوں سے اپنے گھر میں دیکھتی ہوں‘ میرے والد‘ میری والدہ اعمال پر لگ گئے ہیں‘ میرے والد نے وظیفہ کیا ‘ اللہ کریم نے روزگار کا وسیلہ بنادیا۔ اس کے بعد والدین میری شادی کو لے کر بہت پریشان تھے‘ اسی عمل کی بدولت اللہ نے بہترین جگہ رشتہ طے کروا دیا‘ منگنی بھی بہت خوش اسلوبی سے ہوگئی اور دن بھی طے کردئیے گئے۔ واقعی یہ سب کمال عبقری رسالہ کا ہی ہے ۔ میں نے سہیلی کی آنکھوں میں امڈ آئے آنسو اپنے ہاتھوں سے صاف کیے‘ اس کو گلے سے لگایا اور کہا کہ شکریہ میرا نہیں شیخ الوظائف کا ادا کرو کہ وہ ایسے نایاب اور کامیاب وظائف عبقری رسالہ میں مخلوق خدا کی خیر کیلئے شائع کرتے ہیں۔ اسی دوران آنٹی چائے لے آئیں‘ ہم نے بات کا رخ بدلا‘ چائے پی‘باہر بیل ہوئی‘ میرا بھائی مجھے لینے آچکا تھا۔ میں موٹرسائیکل پر بھائی کے پیچھے بیٹھی شیخ الوظائف کو ڈھیروں دعائیں دے رہی تھیں‘ یہ تو میرے سامنے ایک واقعہ ہے‘ نجانے کتنے گھروں میں عبقری آسانیاں پیدا کرتا ہوگا۔ اللہ عبقری رسالہ کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے اسی طرح مخلوق خدا کیلئے ہمیشہ خیر بانٹنے والا بنائے۔ آمین۔ (فرحت‘ لاہور)

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا یا سنا واقعہ ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 673 reviews.