(عمران احمد، کھوئیاں)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے دوست کی سچی کہانی ہے وہ سبزی لینے دکان پر گیا تو ادھر ایک عورت دس روپے کی سبزی لے رہی تھی جس پر اس دکاندار نے اسے ایک پیاز ،ایک آلو اور ایک ٹماٹر دیا یعنی اس کا ایک وقت کاسالن بن جاتا۔ وہ بیوہ سبزی لے کر چلی گئی میں نے دکاندار سے پوچھا اتنی سبزی سے یہ کیسے گزارا کرتی ہے تو دوکاندار نے بتایا کہ یہ بیوہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ بس دس روپے کی سبزی لے جاتی ہے اور گزارا کرتی ہے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتی ۔ یہ سن کر میں نے سبزی والے سے کہا کہ یہ مہینے میں جتنی بھی سبزی لے جائے تم نے اس سے پیسے نہیں لینے اور یہ بھی نہیں بتانا کہ تمہاری سبزی کے پیسے کون دیتا ہے؟ یہ راز ہی رہنا چاہیے۔ دکاندار نے کہاٹھیک ہے۔ جب مہینے بعد میں نے سبزی والے سے بل پوچھا تو میں حیران رہ گیا کہ بل پانچ یا چھ سو روپے ہی بنا تھا میں نے اس سے کہا کہ کیا وہ اب بھی اتنی ہی سبزی لے کر جاتی ہے؟ تو دکاندار نے کہا جی ہاںوہ زیادہ نہیں لیتی حالانکہ میں نے اس سے کہا ہے کہ بہن جتنی بھی سبزی چاہیے لے جایا کرو۔ اس دوران میرا زمین کا کیس چل رہا تھا جس کو چلتے ہوئے کافی عرصہ گزر گیا تھا فیصلہ نہیں ہوپارہا تھا تقریباً دو مہینے کے اندر اندر اس زمین کا فیصلہ ہوگیا اور میرے حق میں ہوا۔ میں نے وہ زمین فروخت کرکے ایک ٹرک لے لیا‘اس سے کافی فائدہ ہوا پھر دوسرا ٹرک لے لیا۔ آج میرے پاس دو ٹرک ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس بیوہ اور اس کے بچوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میری تمام مشکلات حل ہوگئیں۔ یہ بات سناتے ہوئے میرے دوست کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں